خلاصہ: اعتقادات، احکام اور اللہ کے قوانین کے مجموعہ کے نام کو دین کہتے ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دین کے لئے بہت زیادہ تعریفیں بیان کی گئ ہیں، جن میں سب سے جامع تعریف جس میں تمام آسمانی دین شامل ہوجاتے ہیں وہ یہ ہے: "اعتقادات، احکام اور اللہ کے قوانین کے مجموعہ کے نام کو دین کہتے ہے"۔
اس تعریف میں اس بات کی طرف توجہ کی گئی ہے کہ اللہ کی دین میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا، اس اعتبار سے کہ اللہ کی دین میں اصولی اعتبار سے کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا کیونکہ تمام آسمانی دین اللہ کی جانب سے بھیجے گئے ہیں اس لئے اصولی اعتبار سے ان سب میں اشتراک پایا جاتا ہے، مثال کے طور پر اللہ کے بھیجے ہوئے تمام دین وحدانیت اور قیامت کی طرف دعوت دیتے ہیں جس طرح اس آیت میں خداوند متعال اشارہ فرمارہا ہے: «َلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ، اوریقینا ہم نے ہر امّت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو»،
[سورۂ نحل، آیت:۳۶]۔
Add new comment