خلاصہ: حضرت عیسی(علیہ السلام) سے حقیقی محبت کرنے والے امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوند متعال حضرت عیسی(علیہ السلام) کے بارے میں ارشاد فرمارہا ہے: «وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْکِتابِ إِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَ یَوْمَ الْقِیامَةِ یَکُونُ عَلَیْهِمْ شَهِیداً[سوره نساء، آیت: ۱۵۹] اور اہل کتاب میں کوئی ایسا نہیں جو ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے اور قیامت کے دن وہ (مسیح) ان پر گواہ ہوں گے». آپ کے بارے میں امام محمد باقر(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «انَّ عِیسیَ یَنْزْلُ قَبْلَ یَوْمِ الْقِیامَه اِلی الدُّنیَا فَلا یَبْقَی اهْلُ مِلَّهٍ یَهُودیٍّ وَ لا غَیْرُهُ اِلَّا آمَنَ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَ یُصَلِّی خَلْفَ الْمَهْدِیِّبه، بے شک، عیسی(علیہ السلام) قیامت سے پہلے اس دنیا میں آئینگے، اس وقت تمام یھودی اور دوسرے لوگ باقی نہین رہینگے مگر یہ کہ ان کی وفات سے پہلے ان پر ایمان لاچکے ہونگے اور وہ مھدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)کے پیچھے نماز پڑھینگے»[بحارالانوار، ج۵۳، ص۵۱] ۔
اس حدیث کے ذریعہ یہ نتیجہ لیا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی حضرت عیسی(علیہ السلام)، امام زمانہ کے پیچھے نماز پڑھینگے تمام عیسائی بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھینگے صرف وہ عیسائی ہی آپ کے پیچھے نماز پڑھینگے جو حضرت عیسی(علیہ السلام) کے حقیقی طور پراتباع کرنےوالے ہونگے ۔
*بحارالانوار، محمدباقر مجلسی، دار احیائ التراث العربی، بیروت، ۱۴۰۳ق،ج۵۳، ص ۵۱.
Add new comment