حضرت عیسی(علیہ السلام): تمھارا خدا ہی میرا خدا ہے

Thu, 02/08/2018 - 19:39

خلاصہ: حضرت عیسی(علیہ السلام) بھی خدا کے بندے ہیں۔

حضرت عیسی(علیہ السلام): تمھارا خدا ہی میرا خدا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے حضرت عیسی(علیہ السلام) کے بارے میں لوگوں کو ہر طریقہ کے شک اور وہم  سے دور رکھنے کے لئے انہی کی زبان سے واضح الفاظ میں یہ فرما چکا ہے: «اِنَّ اللهَ رَبّى وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ هذا صِراطٌ مُستَقیم[آل عمران، آیت:۵۱]، بیشک اللہ میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے لہٰذا تم اس کی بندگی کرو، یہی سیدھا راستہ ہے»،
     حضرت عیسیٰ(علیہ السلام) کی خدائی کا دعویٰ کرنے والے عیسائی بعض اوقات  مجبور ہوجاتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ(علیہ السلام) کے لئے کچھ خاص چیزوں کے قائل ہوں مثلا وہ لوگ عالم لاہوت کی نظر سے حضرت عیسی(علیہ السلام) کو خدا کا بیٹا مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ خود خدا ہیں اور عالم ناسوت کی نظر سے  وہ  مخلوقِ خدا ہیں اور اسی قسم کی دوسری توجیہات کہ جو ان کی منطق کے ضعف اور نادرستی کی بہترین مظہر ہیں۔
*https://makarem.ir/main.aspx?typeinfo=25&lid=4&catid=25770&mid=255158

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55