تاریخ
حضرت مسلم ابن عقیل (ع) امام حسین (س) کے سفیر اور مکتب کربلا کے پہلے شھید ہیں۔ جنہیں کوفہ کی سرزمین میں یزیدیوں نے انتہائی ظلم وستم سے شھید کیا۔ آپ انتہائی شجاع، عابد اور اپنے زمانے کے امام کے وفادار شیعہ تھے اور اپنی شہادت کے ذریعے شجر اسلام کی آبیاری کی۔
خلاصہ:حج، اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اگر کوئی اس کا انکار کرےتو گویا وہ مسلمان نہیں ہے، اسی لئے اس مضمون میں حج کی مختصر طور پر احادیث کی روشنی میں فضیلت بیان کی گئی ہے اور حج کے واجب ہونے کے بعد جو اس کو انجام نہیں دیتا اس کے عذاب کے بارے میں احادیث کو ذکر کیا گیاہے۔
خلاصہ:فدک، شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کا مسلم حق ہے، اس مضمون میں اس کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے حضرت علی(علیہ السلام) اور شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کی دلیلوں کو پیش کیا گیا ہے۔
خلاصہ: ۱۴ ذی الحجہ وہ دن ہے جس میں مختلف سالوں میں یہ دو واقعات پیش آئے: ۱۴ ذی الحجہ کو حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالی کے حکم کے مطابق فدک بخشا اور ۱۴ ذی الحجہ کو ہی مکہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلمانوں کی کثیر تعداد کو لے کر غدیر خم کے میدان کی طرف روانہ ہوئے۔
خلاصہ: اس مضمون میں اس بات کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ فدک، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کا شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کو دیا گیا تحفہ تھا، اور اس بات کو شیعہ اور سنی دونوں کی کتابوں سے ثابت کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔ سورۂ اسراء کی آیت نمبر ۲۶، کے ضمن میں۔
خلاصہ: إنّی تارکٌ فیکُمُ الثَّقَلَین، ما إن تَمَسَّکتُم بهما لَن تَضلّوا: کتابَ اللّه وَ عترَتی أهلَ بَیتی، فَإنَّهُما لَن یفتَرقا حَتّی یردا عَلَی الحَوضَ(مختصر بصائر الدرجات، ص ۹۰؛ بحار الأنوار، ج ۲۳، ص ۱۴۰، ح ۹۱.)
حدیث ثقلین ہمارے لیے ولایت اہل بیت علیھم السلام کی ایک بہت بڑی دلیل ہے اور یہ ایک ایسی دلیل ہے کہ جو فقط شیعہ مؤرخین نہیں بلکہ اہل تسنن نے بھی اپنی اکثر کتب میں اسے ذکر کیا ہے۔
خلاصہ:امام علی نقی (علیہ السلام) سن 212 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور سن 254 ہجری میں شہید ہوئے۔ آپ کے دوران زندگی سات(7) عباسی خلفاء ظاہری اقتدار کی مسند پر بیٹھے، جن میں سے متوکل کا زمانہ سب سے گراں گزرا۔
خلاصہ: حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کی امامت و خلافت کے دلائل کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے، نیز امامت و خلافت کے مسئلہ میں شیعہ اور اہلسنت کے درمیان بنیادی اختلاف تین مسائل پر ہے، اس مقالہ میں ان تین مسائل کی تشریح کی گئی ہے۔
خلاصہ: ایک لحاظ سے ولایت کی دو قسمیں ہیں: ولایت تکوینی اور ولایت تشریعی۔ اہل بیت (علیہم السلام) کو اللہ تعالی نے یہ دونوں ولایتیں عطا فرمائی ہیں، وہ اللہ کی عطاکردہ ولایت کو اللہ کے اذن سے استعمال کرتے ہیں اور ولایت در حقیقت صرف اللہ ہی کی ہے، مگر وہ اپنے خاص بندوں کو ولایت عطا کرتا ہے۔
خلاصہ: اس تحریر میں خلافت و امامت کے چند شرائط کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ ولایت، افضلیت اور کلام معصوم کی حجیت کے سلسلہ میں۔