حضرت مسلم(ع) کون تھے؟

Sun, 04/16/2017 - 11:16

حضرت مسلم ابن عقیل (ع) امام حسین (س) کے سفیر اور مکتب کربلا کے پہلے شھید ہیں۔ جنہیں کوفہ کی سرزمین میں یزیدیوں نے انتہائی ظلم وستم سے شھید کیا۔ آپ انتہائی شجاع، عابد اور اپنے زمانے کے امام کے وفادار شیعہ تھے اور اپنی شہادت کے ذریعے شجر اسلام کی آبیاری کی۔

حضرت مسلم(ع) کون تھے؟

 

حضرت مسلم(ع)، عقیل ابن ابیطالب کے فرزندوں میں سے ایک با کمال اور صاحب فضیلت بیٹے تھے- حضرت عقیل، حضرت علی(ع) کے بھائی اور حضرت ابوطالب(ع) کے دوسرے فرزند تھے[1] اس لحاظ سے وه حضرت ابوطالب(ع) اور فاطمه بنت اسد(ع) کے تربیت یافته ہیں-

ان کی والده کا نام خلیله (یا جلیله) تھا، وه ایک کنیز تھیں جنھیں حضرت عقیل نے شام میں خریدا تھا[2]- ان کی شریک حیات جناب "رقیه" تھیں، جو امیرالمومنین حضرت علی علیه السلام کی بیٹی تھیں[3]- اس لحاظ سے آپ کو امیرالمومنین علیه السلام کے داماد ہونے کا شرف بھی حاصل تھا-

حضرت مسلم ابن عقیل(ع) نے رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلم کا زمانه درک نهیں کیا تھا، کیونکه شهادت( سنه60 هجری) کے وقت ان کی عمر شریف (40) سال سے زیاده نهیں تھی،یعنی پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کی رحلت کے زمانه سے سنه ۶۰ هجری تک پچاس سال گزرے تھے [4]اور اس بنا پر وه پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کی رحلت کے دس سال بعد پیدا ہوئے ہیں-

آپ کے فرزند حسب ذیل تھے:

1۔2- عبدالله اور علی، ان کی والده رقیه بنت علی(ع) تھیں-

3-مسلم ابن مسلم، جن کی والده قبیله بنی عامر سے تھیں-

4-عبدالله، جن کی والده ام ولد تھیں-

5۔محمد

6-ابراھیم

ان کے دو بیٹوں، محمد اور ابراہیم کے علاوه تمام بیٹے کربلا میں شهید ہوئے- البته محمد اور ابراہیم ایک سال تک زندان میں رہنے کے بعد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن کچھ مدت کے بعد حارث ابن زیاد نامی ایک ظالم کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد شهید کئے گئے- اس لحاظ سے حضرت مسلم(ع) کی نسل سے کوئی فرزند باقی نهیں بچا ہے۔(7)

حضرت مسلم(ع) نے تین اماموں کا زمانه دیکھا ہے:

حضرت امام علی علیه السلام کا زمانه: اس زمانه میں ان کو حضرت علی علیه السلام کا داماد بننے کا شرف حاصل ہوا اور رقیه نام کی ان کی بیٹی سے ازدواج کیا اس طرح وه حضرت علی علیه السلام کے علم و فضل سے فیضیاب ہوئے-

بعض مورخین کے مطابق حضرت مسلم(ع) امیرالمومنین حضرت علی علیه السلام کے زمانه میں (سنه 36 سے بعض فوجی عهدوں پر فائز رہے ہیں، منجمله جنگ صفین میں جب امیرالمومنین علیه السلام اپنی فوج کو منظم کر رہے تھے، تو آپ(ع) نے امام حسن(ع)،امام حسین(ع)،عبدالله ابن جعفر اور عقیل کو فوج کے بائیں بازو پر مامور فرمایا(8))-

حضرت امام حسن علیه السلام کا زمانه: اس زمانه میں حضرت مسلم(ع)، حق کی راه پر گامزن رہے اور امام حسن مجتبی علیه السلام کے با وفاترین اصحاب اور ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے(9)

امام حسین علیه السلام کا زمانه: حضرت مسلم ابن عقیل(ع) نے امام حسین علیه السلام کی محبت و حمایت سے ہاتھ نهیں کھینچا اور کربلا کی تحریک کے ہر اول دستے میں شامل ہوئے اور امام حسین علیه السلام کے کاروان کے پہلے شهید شمار ہوئے- انهوں نے اپنے آٹھه بھائیوں کے ہمراه امام حسین علیه السلام کی راه میں اپنی جان نچھاور کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منابع:

(1) بلازری،احمد بن یحیی،انساب الاشراف، ج 2، ص 77۔

(2) فاضل،جواد،ترجمه آل ابوطالب، ترجمه مقاتل الطالبین، ج 2، ص 119۔

(3) ابوالفرج اصفهانی،مقاتل الطالبین،86،ترجمه،ترجمه مقاتل الطالبین،119/1۔

(4) جعفریان،رسول،تاملی در نهضت عاشورا،ص 16

(5) بلازری،احمد بن یحیی،انساب الاشراف، ج 2، ص 71 )محمد کی ماں کا ذکر نهین کیا هے اور محمد کے بھائی، ابراھیم کا نام نهیں لیا هے، جبکه ابراھیم کے بارے میں اپنے بھائی محمد کے همراه شهید هونا مشهور هے )؛ نجفی،محمد جواد، زندگانی حضرت امام حسین،ص131

(6) ابوالفرج اصفهانی، مقاتل الطالبین، ۸۶؛ فرزندان ابیطالب، ج 1 ص 119-

(7) سایت حوزه،بے نام، به نقل از کامل ابن اثیر

(8) مذکورہ منبع۔

www.islamquest.net(9)

 

 

 

 

-

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66