جسمانی زیور و زینت، جسم کی آگ اور صلاحیتوں کی تباہی کا باعث

Thu, 07/30/2020 - 12:31

خلاصہ: جسم اور روح کی زینت میں فرق ہے، اس فرق کو سمجھنے سے انسان اس بات کا ادراک کرلیتا ہے کہ اس کی زینت کیسی ہونی چاہیے۔

جسمانی زیور و زینت، جسم کی آگ اور صلاحیتوں کی تباہی کا باعث

روح کو مزیّن کیے بغیر جسم کو زینت دینا اور معاشرے میں خودنمائی کرنا ، نہ صرف حقیقی زینت اور خوبصورتی نہیں ہے، بلکہ جسم پر ایسی آگ ہے جو اپنی اور دوسروں کی صلاحیتوں کو تباہ کرتے ہوئے نامہ اعمال کو سیاہ کردیتی ہے، لہذا جو زینتیں معاشرے میں خودنمائی اور دکھاوا کرنے کے لئے کی جاتی ہیں، قبر اور آخرت میں عذاب کی شکل میں ظاہر ہوتی ہوئیں ان کے جسم کو جلائیں گی اور ان کی روح کو تکلیف دیں گی۔
لیکن جسم کی جائز زینت کے ساتھ باطن کی زینت اور خوبصورتی کا نہ صرف کوئی نقصان نہیں ہے، بلکہ باعث بنتی ہے کہ انسان کے اعمال اور کردار اتنے خوبصورت ہوجائیں کہ لوگ اس آدمی کے باطنی حُسن و جمال اور خوبصورتی سے متاثر ہوتے ہوئے ہدایت پاجائیں اور انسانیت کے کمالی درجات کی طرف گامزن ہوں۔
کتنا فرق ہے اِس طرح کے لوگوں اور اُس طرح کے لوگوں کے درمیان:
ایک آدمی جلاتا ہے اور دوسرا آدمی نکھارتا ہے۔
ایک تباہ کرتا ہے اور دوسرا آباد کرتا ہے۔
ایک حیوانیت کی طرف بڑھتا ہے اور دوسرا انسانیت کی طرف بڑھتا ہے۔
حالانکہ:
ایک آدمی ظاہر کی زینت کے دھوکے میں آکر اپنی باطنی زینت کھو بیٹھتا ہے اور دوسرا ظاہری زینت کرتا ہے مگر جائز حد میں اور ادھر سے اخلاقیات کے ذریعے اپنے باطن کو بھی زینت دیتا ہے۔
ایک آدمی ظاہری زینت کو اپنی زندگی کا مقصد بناتا ہوا باطنی زینت کو نظرانداز کردیتا ہے اور دوسرا باطنی زینت کو اپنا مقصد بناتا ہوا ظاہری زینت کو باطنی زینت کا ذریعہ سمجھتا ہے۔
ایک آدمی ظاہری زینت کے ذریعے شہرت پسندی کرتا ہے اور دوسرا باطنی زینت کے باوجود اپنے کمالات کو چھپا کر محفوظ رکھتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43