دو طرح کی زینت اور سجاوٹ کا باہمی فرق

Thu, 07/30/2020 - 12:19

خلاصہ: زینت دو طرح کی ہوتی ہیں، ان کا آپس میں فرق ہے، اس فرق کو سمجھنا ضروری ہے ورنہ انسان غلطی کا شکار ہوکر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے۔

ظاہری اور مادی زینت اور سجاوٹ، پائدار نہیں ہوتی اور مٹ کر ختم ہوجاتی ہے، کیونکہ مادی جسم بھی زوال اور تباہی کی زد میں ہوتا ہے، لیکن روح کی زینت، ایسا معنوی اور اخلاقی عظیم سرمایہ ہے کہ روح کی بقاء کے ساتھ روح کی زینت بھی باقی رہتی ہے اور ہمیشہ انسان کے ساتھ ہوتی ہے، نہ صرف دنیا میں سب حالات میں جاری رہتی ہے اور انسان کی ہدایت کا سبب بنتی ہے اور زندگی میں مقصد، خوبصورتی اور سکون لاتی ہے، بلکہ آخرت میں بھی انسان کی مونس اور ہمدم ہوتی ہے۔
بنیادی طور پر دنیا و آخرت میں انسان کے صفات اور ملکات ظاہر ہوجاتے ہیں اور ہر آدمی اپنے ہی اعتقاد، اخلاق اور کردار کے دسترخوان پر بیٹھتا ہے اور انہی کی حقیقت اور واقعیت ہے جو آخرت میں جنت کی نعمتوں کی صورت یا جہنم کے عذاب کی شکل اختیار کرتی ہے۔
اِس دنیا میں انسان کے سامنے ابدیت اور ہمیشہ کا سفر ہے اور مسافر زادراہ کے بغیر نہیں چل سکتا، اس راستے کا زادراہ "تقوا" ہے۔
قرآن کریم میں سورہ بقرہ کی آیت ۱۹۷ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ"، "اور (آخرت کے سفر کے لئے) زادِ راہ مہیا کرو (اور سمجھ لو) کہ بہترین زادِ راہ تقویٰ (پرہیزگاری) ہے"۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی ظاہری زینت اور جسم کو نامحرموں کی نظروں سے چھپایا اور محفوظ رکھا اور باطنی چہرے کو تقوا کے ذریعے زینت دی اور سجایا اور اپنی اس باطنی زینت اور خوبصورتی کے ذریعے آخرت کے سفر کے لئے تیار رہے اور اس کے ذریعے اپنی ہمیشہ والی زندگی کی طرف گامزن رہے۔
تعجب ہے ان انسانوں پر جو اپنے ظاہری چہرے اور جسم کو زینت اور سجاوٹ کے ساتھ نامحرم لوگوں کی نظروں کے سامنے لاتے ہیں تاکہ لوگ ان کے عیبوں سے ناواقف رہیں اور ان کے ظاہری چہرے کو دیکھیں، لیکن انہوں نے اپنے باطن کے چہرے اور دل کو نظرانداز کردیا ہے اور اپنے نقائص اور عیبوں کو دور کرنے پر توجہ نہیں دی۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58