کریمہ اہل بیت

Sat, 07/22/2017 - 05:22

قبر کریمۂ اہلبیت مظہر قبر جناب زہرا سلام اللہ علیہا ہے۔

کریمہ اہل بیت

حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیھا) کا ایک لقب کریمہ اہل بیت ہے کہ جو آیت اللہ محمود مرعشی نجفی کو خواب میں بیان کیا گیا ۔
خواب کی تفصیل اس طرح ہے کہ مرحوم آیۃ اللہ سید محمود مرعشی نجفی جو کہ آیۃ اللہ سید شھاب الدین مرعشی کے والد بزرگوار تھے ، اس عظیم ہستی کی دلی خواہش تھی کہ حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیھا) کی قبر اطہر کاصحیح پتہ مل جائے آپ اس عظیم امر کی خاطر بہت پریشان رہا کرتے تھے ۔
لہٰذا آپ نے ایک عمل شروع کردیا اور چالیس روز تک ختم قرآن کاعمل شروع کیا،یہاں تک کہ وہ دن بھی آگیا کہ مرحوم نے اپنے اس چالیس روزہ عمل کا اختتام کیا،آپ کافی تھک چکے تھے لہٰذا آپ نیند کی آغوش میں چلے گئے اور کافی دیر تک آپ آرام فرماتے رہے دوران استراحت آپ کی زندگی کی وہ مبارک گھڑی بھی آپہنچی جس کا انتظار ہر شیعیان علی (علیہ السلام) کو رہتاہے یعنی خواب کے عالم میں امام باقر (علیہ السلام) یا امام صادق (علیہ السلام) تشریف لے آئے اور آپ ان کی زیارت سے مشرف ہوئے اس وقت امام (علیہ السلام) نے فرمایا:
علیک بکریمۃ اہل البیت “کریمہٴ اہل بیت (سلام اللہ علیھا) کے دامن سے متمسک ہوجاوٴ۔
مرحوم آیۃ اللہ سید محمود مرعشی نجفی (رح) نے سمجھا کہ منظور امام (علیہ السلام) حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) ہیں مرحوم نے عرض کیا میں آپ پر فدا ہوجاوٴں اے میرے آقا میں نے یہ ختم قرآن کا عمل اسی وجہ سے کیا ہے کہ حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کی قبر کا دقیق پتہ معلوم ہوجائے تا کہ بہتر طریقے سے ان کی قبر اطہرکی زیارت کرسکوں ۔اس وقت امام (علیہ السلام) نے فر مایا میری مراد حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کی قبر شریف ہے جو کہ قم میں ہے۔ پھر امام (علیہ السلام) نے فرمایا:خدا نے کسی مصلحت کی بنیاد پر جناب زہرا (سلام اللہ علیھا) کی قبرشریف کو مخفی رکھا ہے اور اسی وجہ سے حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا)کی قبر اطہر کو تجلی گاہ قبر حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) قرار دیاہے۔
اگرحضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کی قبر مبارک ظاہر ہوتی تو اس پر جس قدر نورانیت وجلالت دیکھنے کو ملتی اتنی ہی نورانیت وجلالت خداوند کریم نے حضرت معصومہ ((سلام اللہ علیھا) کی قبر شریف کو عطا کی ہے۔
مرحوم مرعشی نجفی جیسے ہی خواب سے بیدار ہوئے آپ نے مصمم ارادہ کرلیا کہ جلد از جلد بارگاہ معصومہ (سلام اللہ علیھا) میں حاضری دیںگے اپنے اس ارادہ کی تکمیل کی خاطر آپ نے سامان سفر باندھا اور زیارت حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کی خاطر نجف اشرف کو ترک کردیا ۔(کریمہ اہل بیت،ص۴۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مهدی‌پور، علی‌اکبر، کریمه اهل بیت(سلام اللہ علیھا)، قم، نشر حاذق، چاپ 1، 1374، ص45.

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22