چکیده:دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن(ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے )21 نومبر کو منایا جارہا ہے.
21 نومبر: ٹیلی ویژن کا عالمی دن
یوں تو عام دنوں کی اہمیت اپنی اپنی جگہ اہم ہے لیکن بعض دن کسی خاص وجہ سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ جمعتہ المبارک ہمارے لیے ایک مقدس دن کی اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن اگر جمعتہ
المبارک کو 17ربیع الاول کی تاریخ آ جائے تو پھر اس دن کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ کیونکہ 17ربیع الاول؛ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت کا دن ہے۔ عالم اسلام کے لیے مسرت کا دن ہے۔ اِسی طرح بہت سے دن اور تاریخیں کسی ایک ملک یا تمام ممالک کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
موجودہ سائنسی ترقی کے دور میں انسان مشینی زندگی میں اِس درجہ منہمک ہے کہ اسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ آج کون سا دن ہے یا کون سی تاریخ ہے۔ اگر دنیا کے باشندے تمام دنوں یا تاریخوں کو ایک جیسا خیال کرکے اپنی ہی دُھن میں مگن رہیں تو ہم سب کا جینا دوبھر ہوجائے۔ اسی لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر تنظیمیں اور ادارے ہر سال مخصوص تاریخوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن سعی کرتی ہیں تاکہ دنیا کے باشنده اس خاص دن یا تاریخ کے پسِ منظر کو ذہن میں رکھ کر دنیا کی صورتِ حال پر نظر ڈالیں۔ تاکہ یہ دنیا خوب صورتی کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے رہنے کے قابل رہے۔ عالمی دن دنیا بھر میں مشترکہ طور پر منائے جاتے ہیں اور یہ ان ایام، مواقع، خیالات یا نظر انداز ہونے والی باتوں کو بخوبی یاد دلاتے ہیں۔ یہ ایام ہمیں کس بات، سوچ، فکر اور عمل کا احساس دلاتے ہیں۔
دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن(ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے )21 نومبر کو منایا جارہا ہے
اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اہم معاملات کے حوالہ سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹی وی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہنا ہے۔ دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور معاشرے میں الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا جائیگا۔
موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا معلومات کی فراہمی اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ٹی وی کے ذریعہ لوگ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات سے بروقت آگاہی حاصل کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے لوگوں کو باشعور بنانے کے حوالہ سے ٹی وی کی کاوشوں کے اعتراف میں یہ دن منانے کا باقاعدہ آغاز 1996ء میں کیا تھا اور 17 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 21 نومبر کو ٹی وی کے بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھااوررُکن ممالک سے اس دن کو بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے کہا۔ ٹیلی ویژن ثقافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسکے علاوہ تعلیم، صحت، امن و امان، سماجی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور مختلف پروگرامز کے ذریعہ انکے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹیلی ویژن لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی دور سے دیکھنے کے ہیں۔ اٹھارہویں صدی کے آغاز میں پہلی بار امیجز کو فیکس مشین کے ذریعے احساسات کا ترجمان بتایا گیا۔ اور یہ ایجاد 1926ء میں ٹی وی کی صورت میں سامنے آئی جسے اسکاٹ لینڈ کے باشندے جان لوگی بئیرڈ نے ایجاد کیا۔ 1930ء کے آغاز سے ٹی وی معلومات دینے کا اہم ذریعہ بن گیا۔
Add new comment