تاریخ

روزہ کے معنوی اور روحانی فوائد
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: روزہ مختلف فائدوں کا حامل ہے، جسمانی فائدوں کے علاوہ بہت سارے معنوی فائدے بھی روزہ میں پائے جاتے ہیں جیسے تہذیب نفس اور عبادت کی پابندی، نیز روزہ ارادہ کی پختگی اور عزت نفس کا سبب ہے، روزہ کے مختلف مراتب ہیں، کھانے پینے سے پرہیز جس کا تعلق جسم سے ہے، اس سے بڑھ کر دل کا روزہ ہے، ان موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں متعلقہ کچھ روایات کو بھی بیان کیا ہے۔

رمضان کی فضیلت اور ہماری ذمہ داریاں
04/16/2017 - 11:16

 مقالہ ھذا میں، ماہ مبارک رمضان کی فضیلت سے متعلق احادیث اور اس کے مقابلہ میں بندوں کے فرائض کو احادیث کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس امید سے خدا ہم تمام لوگوں کو حقیقی روزہ دار اور اسکے حقیقی بندوں میں شمار کرے (آمین)

روزہ میں رحمت الہی کا جلوہ گر ہونا
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: روزہ ایسا فریضہ ہے جو گزشتہ امتوں پر واجب تھا اور مسلمانوں پر بھی واجب ہے، روزہ کا نتیجہ تقوا ہے، خدا نے روزہ کا حکم دینے کے لئے محبت بھرے انداز سے بات کا آغاز کیا ہے یعنی یاایھا الذین آمنوا، اور دوسری آیت میں روزہ کو لوگوں کے لئے خیر کے طور پر ذکر کیا ہے۔ روزہ شیطان کی رسوائی کا باعث ہے اور روزہ دار جنت کے دروازہ ریان سے گزرے گا۔ یہ باتیں اللہ کی رحمت پر دلیل ہیں۔

روزہ رکھنا، عالم ملکوت کے مشاہدہ اور معاشرتی توازن کا باعث
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: چونکہ کھانا پینا انسان کے کمال میں رکاوٹ ہے لہذا روزہ رکھنے سے انسان کو زیادہ فرصت مل جاتی ہے کہ کائنات کے اسرار کے بارے میں غور کرتا ہوا کائنات کی حقیقت اور ملکوت کا مشاہدہ کرے، نیز روزہ رکھنے کا معاشرتی فائدہ یہ ہے کہ معاشرہ میں مالدار اور غریب لوگوں کے درمیان توازن برقرار ہوجاتا ہے اور مالدار غریب کی بھوک پیاس کو محسوس کرتا  ہوا غریب کا حق ادا کرتا ہے۔

وہ مناجات جنکو تمام اماموں نے پڑھا
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:مناجات  کرنے کے آداب اور تعلیمات۔

 

ماہ رمضان کی عظمت
04/16/2017 - 11:16

ماہ رمضان انسان سازی اور تربیت کا مہینہ ہے جسمیں انسان اپنی فردی اور اجتماعی زندگی میں اصلاح کی کوشش کرسکتا ہے اس مہینہ کی عظمت کے لے یہی کافی ہے کہ انسان کی تربیت، خواہشات پر کنٹرول اور حصول تقوی کا بہترین وسیلہ یہی مہینہ ہے

روزہ اور روزہ داروں کے رتبے
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: روزہ صرف کھانے پینے اور روزہ کو دیگر توڑنے والے کامون سے پرہیز کرنا نہیں، بلکہ روزے کے مختلف رتبے ہیں، کھانے پینے کے بعد مستحبات کو بجالانے اور روح و باطن سے متعلق کاموں سے پرہیز کرنے تک کی نوبت آتی ہے۔ جیسے روزہ کے مختلف رتبے ہیں، اسی طرح روزہ داروں کے بھی مختلف رتبے ہیں۔

روزے کا فلسفہ
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:روزے کا فلسفہ آیات اور روایات کی روشنی میں ۔

افطاری اور سحری روایات کی روشنی میں
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: سحری کرنا بہتر ہے اور اسے ترک کرنا کیسا ہے؟ نیز افطاری نماز مغرب سے پہلے یا بعد میں ہونی چاہیے اور افطار کن چیزوں سے کیا جائے، اور چھوٹے بچوں کو روزہ رکھنے کی عادت کتنی عمر سے ڈلوائی جائے اور کیا ان کو پورا روزہ رکھوایا جائے۔ ان باتوں کو روایات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

والدین کے ساتھ نیکی کرنے کے برکات
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: والدین کے ساتھ نیکی کرنے میں دنیا اور آخرت دونون میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔

صفحات

Subscribe to تاریخ
ur.btid.org
Online: 79