طلاب کا اپنے علم پر عمل کرنا ضروری

Thu, 11/21/2019 - 10:12

 حجت الاسلام والمسلمین رخشاد نے کہا: علم حاصل کرنے کے لئے شوق اور لگن کا ہونا ضروری ہے،کمال تک پہنچنے کے لئے طلاب کو اپنے علم پر عمل کرنا ضروری۔

شہر جیرفت میں مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے استاد حجت الاسلام والمسلمین رخشاد نے اس مدرسہ کے ہفتہ وار درس اخلاق میں طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: کمال تک پہنچنے کے لئے علم پر عمل کرنا ضروری ہے اور صرف علم حاصل کرنے سے انسان کمال تک نہیں پہنچتا۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کو اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا: فرصتوں کو غنیمت جاننا ان عوامل میں سے ہے کہ جو انسان کو کمال تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔
حجت الاسلام رخشاد نے کہا: تذکیۂ نفس اور اس پر باقی رہنا فلاح و ہدایت کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے کمال تک پہنچنے کے لئے ایمان اور عمل صالح کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: حیات طیبہ سے مراد معنوی اور روحانی زندگی ہے اور یہی معنوی زندگی انسان کو حیوانات سے ممتاز کرتی ہے۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: اگر کوئی شخص خدا کی خوشنودی کے لئے اپنے علم پر عمل کرے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے تو اس نے کمال کے راستے پر قدم رکھ دیا ہے۔
انھوں نے آخر میں کہا: طلاب کو ابتدا سے ہی اپنے لئے ہدف معین کرنا چاہیئےاور طالب علم میں علم حاصل کرنے کا شوق بدرجہ اتم موجود ہونا چاہئے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34