زیارت کی اہمیت روایات کی روشنی میں

Tue, 08/07/2018 - 12:33

خلاصہ: روایات میں اہل بیت (علیہم السلام) کی زیارت کے بہت سارے فضائل نقل ہوئے ہیں، ان میں سے چند روایات کو یہاں پر نقل کیا گیا ہے۔

زیارت کی اہمیت روایات کی روشنی میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عبداللہ، خلیفہ ثانی کے بیٹے نے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے نقل کیا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: "من جائنی زائراً لاتحملہ الّا زیارتی کان حقّاً علیَّ ان اکون لہ شفیعاً یوم القیامۃ"، "جو شخص میری زیارت کے لئے آئے اور میری زیارت کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہ ہو تو میرے ذمے حق ہے کہ قیامت کے دن میں اس کا شفیع بنوں"۔ [الغدیر، ج5، ص97] علامہ امینی (علیہ الرحمہ) نے اس حدیث کو اہلسنّت کے ۱۶ محدثین اور حفّاظ سے نقل کیا ہے۔
نیز اہلسنّت کے ۴۱ بڑے علماء نے عبداللہ سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا: "من زار قبری وجبت لہ شفاعتی"، "جو شخص میری قبر کی زیارت کرے میری شفاعت اس پر واجب ہے"۔ [الغدیر، ج5، ص93]
اسحاق ابن عمار نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے نقل کیا ہے کہ آپؑ نے فرمایا: "مرّوا بالمدینۃ فسلّموا علی رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) و ان کانت الصلاۃ تبلغہ من بعید"، "مدینہ جاؤ اور رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) پر سلام کرو، اگرچہ صلوات دور سے آنحضرتؐ تک پہنچتی ہے"۔ [وسائل الشیعہ، ج14، ص338]
محمد ابن مسلم نے حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) سے نقل کیا ہے کہ آپؑ نے فرمایا: "لو یعلم الناس ما فی زیارۃ قبر الحسین (علیہ السلام) من الفضل لماتوا شوقاً و تقطعت انفسہم علیہ حسرات"، "اگر لوگ جان لیں کہ حسین (علیہ السلام) کی قبر کی زیارت میں کیسی فضیلت ہے تو شوق کی وجہ سے مرجائیں گے اور حسرتوں سے ان کی جانیں کٹ جائیں گی"۔  اس کے بعد آپؑ نے امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کے کئی فضائل بیان فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: ادب فنای مقرّبان، آیت اللہ جوادی آملی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35