زیارت حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی فضیلت

Sun, 07/23/2017 - 04:23

جناب معصومہ قم کی زیارت بہت فضایل کی حامل ہے۔

زیارت حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی فضیلت

حضرت معصومہ کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں ائمہ معصومین (علیھم السلام)سے مختلف روایات نقل ہوئی ہیں.امام صادق(علیہ السلام) نے فرمایا: خدا کا ایک حرم ہے جو کہ مکہ میں ہے، رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا ایک حرم ہے جو کہ مدینہ ہے، امیر المومنین(علیہ السلام) کا ایک حرم ہے جو کہ کوفہ ہے، اور ہم اہل بیت کا حرم ہے جو کہ قم ہے۔(کامل الزیارات،ص۵۳۶) امام صادق(علیہ السلام) نے ایک اور روایت میں فرمایا: میری اولاد میں سے موسی ابن جعفر کی بیٹی قم میں وفات پائے گی ۔ اس کی شفاعت کے صدقے ہمارے تمام شیعہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ ایک اور بیان کے مطابق آپ کی زیارت کا اجر بہشت ہے۔(بحار الانوار،ج۱۰۲،ص۲۱۹) امام رضا(علیہ السلام)کی حدیث میں یوں آیا ہے کہ جو کوئی معصومہ کی زیارت کرے گویا اس نے میری زیارت کی۔ اور دوسری روایات کے مطابق: بہشت اس کی ہے۔ امام جواد(علیہ السلام) نے فرمایا: جو کوئی قم میں پورے شوق اور معرفت کے ساتھ میری پھوپھی کی زیارت کرے گا وہ اہل بہشت میں سے ہو گا۔(بحار الانوار،ج۱۰۲،ص۲۶۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامل الزیارات، ص۵۳۶، ح۸۲۷؛ بحارالانوار، ج۱۰۲، ص۲۶۶.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 80