شاہ عبد العظیم حسنی کے عقائد

Mon, 07/10/2017 - 04:45

خلاصہ: شاہ عبد العظیم معصوم کے سجے پیروکار تھے۔

شاہ عبد العظیم حسنی کے عقائد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک مسلمان کو اسلام کے بارے صحیح عقائد کا علم ہو یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ اس کے دین کا سارا دارومدار اس کے عقیدہ پر ہی ہوتا ہے، اور جن کا عقیدہ صحیح ہوتا ہے وہ ہی خدا اور معصومین(علیہم السلام) کی صحیح معرفت رکھتے ہیں اسی لئے اگر ان کو کسی چیز کے بارے میں یقین بھی ہو تو وہ جاکر معصومین(علیہم السلام) سے اس کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، عبد العظیم حسنی ان ہی میں سے ایک ہیں جو ائمہ(علیہم السلام) کی حدیثوں کے راوی ہونے کے باوجود اپنےعقائد کو صحیح طریقہ سے سمجھنے کے لئے امام(علیہ السلام) کی خدمت میں جاتے تھے ایک دفعہ جب وہ  امام محمد تقی(علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو امام (علیہم السلام) نے ان کے تمام سوالات کا جواب دینے کے بعد ان سے فرمایا: «يَا أَبَا الْقَاسِمِ هَذَا وَ اللَّهِ‏ دِينُ‏ اللَّهِ‏ الَّذِي‏ ارْتَضَاهُ‏ لِعِبَادِهِ‏ فَاثْبُتْ‏ عَلَيْهِ ثَبَّتَكَ اللَّهُ‏ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَ فِي الْآخِرَةِ؛ ابو القاسم! خدا کی قسم یہ وہی دین ہے جس سے خدا اپنے بندوں کے لئے راضی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس پر ثابت قدم رہو جو اس پر ثابت قدم رہیگا خدا اسے دنیا اور آخرت میں ثابت قدم رکھیگا»[امالی، ص۳۴۰]۔
     شاہ عبدالعطیم کا یہ عمل ہمارے لئے ایک مشعل راہ ہونا چاہئے کہ اگر ہمیں کسی بات کا یقین ہو تب بھی اس میں معصوم کی رأی کو جاننا چاہئے تاکہ ہمارا عمل صد در صد صحیح ہوجائے۔
*امالي،شیخ صدوق، كتابچى‏، تهران‏، ۱۳۷۶ش‏.

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58