عقاید
خلاصہ: توحید پر عالمانہ عقیدہ کی بحث کے پیش نظر قرآن کریم دو اہداف کا تعاقب کرتا ہے: ایک، مبدا کیا ہے۔ دو، موحّد کون ہے۔ پہلے حصہ میں مراد یہ ہے کہ کائنات اور انسان کا خالق، اور ان دونوں کا آپس میں تعلق ایجاد کرنے والا کون ہے، اس کی صفات جمالیہ اور جلالیہ کون سی ہیں اور دوسرے حصہ میں انسان کامل کو پرورش دینا مقصد ہے۔
خلاصہ: بعثت سے پہلے کی زندگی میں رسول اکرمؐ کی عصمت پر متعصب لوگوں کے اعتراضات کا رد پیش کیا جارہا ہے۔ یہ تیسری آیت ہے جس پر انہوں نے استدلال کیا ہے، ہم اس آیت اور ان کے استدلال کو ذکر کرتے ہوئے ان کی دلیل کا رد پیش کرتے ہیں۔
خلاصہ: متعصب افراد کیونکہ رسول اللہ ص کی بعثت کے بعد کی زندگی میں کوئی عصمت کے منافی کام نہیں ڈھونڈ سکے تو کچھ آیات پر استدلال کرتے ہوئے آنحضرت کی بعثت سے پہلے کی زندگی میں خلاف عصمت باتیں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے، ان آیات اور ان کا رد اس مقالہ میں بیان کیا گیا ہے۔ البتہ یہ بحث طویل ہونے کی وجہ سے چند الگ مقالات پر مشتمل ہے۔
خلاصہ: بعثت سے پہلے کی زندگی میں آپ کی عصمت پر متعصب لوگوں کے اعتراضات کا رد پیش کیا جارہا ہے۔ یہ دوسری آیت ہے جس پر انہوں نے استدلال کیا ہے، ہم اس آیت اور ان کے استدلال کو ذکر کرتے ہوئے ان کی دلیل کا رد پیش کرتے ہیں۔
خلاصہ: حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) نے ایک نورانی حدیث میں اسلام کی پانچ بنیادوں کو پہچنوایا ہے اور ولایت کو ان دیگر چار بنیادوں سے افضل اور ان کی کنجی بتایا ہے، پھر والی (صاحب ولایت) کا ان دیگر چار بنیادوں کی طرف راہنما کے طور پر تعارف کروایا ہے۔
خلاصہ: انسان جس چیز سے ناواقف اور جاہل ہو اس سے نفرت کرتا ہے، امام محمد تقی (علیہ السلام) کے ارشاد کے مطابق مسلمان چونکہ موت کے بارے میں جاہل ہیں تو اس سے نفرت کرتے ہیں، نیز انسان کو چاہیے کہ موت کی تیاری بھی کرے اور جن چیزوں کی وہاں پر ضرورت ہے ان کو فراہم کرے۔ جب انسان موت کی حقیقت کو پہچان لیگا تو موت سے نفرت نہیں بلکہ محبت کرے گا۔
خلاصہ: اس مضمون میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) اور امام رضا(علیہ السلام) سے امام جواد(علیہ السلام) کی امامت کی دلیل کے طور پر حدیث بیان کی گئی ہے۔
خلاصہ: حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) نے چند توحید سے متعلق قرآنی آیات کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، سائل کو توحید سے اس طرح روشناس کردیا کہ غیرمعصوم ہرگز ایسے جوابات نہیں دے سکتا۔
خلاصہ: امام حسن(علیہ السلام) کی خلافت کے بارے میں اختلاف پایا گیا، علماء اہل سنت نے امام حسن(علیہ السلام) کی خلافت کے بارے میں جو باتیں اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے اان کو اس مضمون میں بیان کیا جارہا ہے۔
خلاصہ: اللہ تعالی کو ظاہری آنکھوں سے دیکھنا نہ دنیا میں ممکن ہے اور نہ آخرت میں، مگر ایمان کے ذریعے دل کی نظر سے اللہ تعالی کو دیکھا جاسکتا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ نے اپنے نورِ عظمت میں سے جو دیکھایا، وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل کے ذریعے تھا۔