فطرے سے موت ٹل جاتی ہے

Thu, 04/20/2023 - 10:37

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اپنے گھرانے کا فطرہ ادا کرو اور کسی کو فراموش نہ کرو وگرنہ مجھے ان کی موت کا خوف ہے ۔

فطرہ کی اھمیت:

بعض افراد فطرہ دینے میں کاہلی کرتے ہیں جبکہ فطرہ ان واجبات میں سے جسکی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید ہے ۔

لہذا اپنا اور جن لوگوں کی کفالت اپ کے ذمہ ہے ان کا فطرہ ادا کریں ، چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے ، مسلمان ہوں یا کافر ، روزہ رکھتے ہوں یا نہیں ۔

لہذا فطرہ دینے میں کاہلی نہ کریں کیوں کہ فطرہ موت کے سامنے سپر اور ڈھال کا کام کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

1: « أَبُو عَلِيٍّ الْأَشْعَرِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَحْيَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ مُعَتِّبٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قَالَ: اذْهَبْ فَأَعْطِ عَنْ عِيَالِنَا الْفِطْرَةَ وَ أَعْطِ عَنِ الرَّقِيقِ وَ اجْمَعْهُمْ وَ لَا تَدَعْ مِنْهُمْ أَحَداً فَإِنَّكَ إِنْ تَرَكْتَ مِنْهُمْ إِنْسَاناً تَخَوَّفْتُ عَلَيْهِ الْفَوْتَ قُلْتُ وَ مَا الْفَوْتُ قَالَ الْمَوْتُ» ۔ کلینی ، اصول کافی، ج 4، ص 174 ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 104