روزہ
خلاصہ: روزہ سے کم کھانے اور کم سونے کی مشق کی جاسکتی ہے، زیادہ کھانے اور زیادہ سونے کا نقصان ہوتا ہے۔
خلاصہ: انسان مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی سوچ کو استعمال کرتا ہے، روزہ رکھنے سے سوچ وسیع ہوجاتی ہے تو روزہ کی حالت میں دینی مسائل کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے۔
خلاصہ: روزہ رکھنے سے انسان کا دل صاف اور سوچ وسیع ہوجاتی ہے تو ظاہری چیزوں سے بڑھ کر اس کے لئے غیب اور باطن کی طرف توجہ کرنے کا راستہ فراہم ہوسکتا ہے۔
خلاصہ: میری رحمت اس پر ہے جس نے اپنے لئے عذاب کو تیار نہ کیا ہو۔
خلاصہ: روزے کی حالت میں نہ فقط اخلاص بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دین کی بھی آزمائش ہوتی ہے۔
خلاصہ: روزہ کا روح اور جسم دونوں پر اثر ہوتا ہے، جسم پر اثر یہ ہے کہ روزہ جسم کی زکات ہے، اس مضمون میں اس بات کی وضاحت کی جارہی ہے۔
خلاصہ: اس مضمون میں دو روایات کی روشنی میں روزے کا ایمان اور صبر سے تعلق بیان کیا جارہا ہے۔
اگر روزہ دار دانتوں کی ریخوں میں پھنسی ہوئی کوئی چیز جان بوجھ کر نگل لے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے۔
[توضیح المسائل آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی (حفظہ اللہ)، مسئلہ نمبر1586]
اگر کوئی بیمار شخص ماہ رمضان کے کسی دن میں ظہر سے پہلے تندرست ہو جائے
اور اس نے اس وقت تک کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جو روزے کو باطل کرتا ہو تو:
نیت کرکے اس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے
اور اگر ظہر کے بعد تندرست ہو تو اس دن کا روزہ اس پر واجب نہیں ہے۔
رمضان کے بعد دو طرح کے افراد نظر آتے ہیں پہلے وہ جو نیکیاں کرنے کے بعد دوبارہ برائیاں کرنے لگتے ہیں دوسرے وہ جو نیکیاں کرنے کے بعد اسی پر قائم و دائم رہتے ہیں