روزہ نہ رکھنا خدا کی نافرمانی

Fri, 05/17/2019 - 15:20

خلاصہ: میری رحمت اس پر ہے جس نے اپنے لئے عذاب کو تیار نہ کیا ہو۔

روزہ نہ رکھنا خدا ک نافرمانی

     خدا سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے لیکن اس کی اس رحم و کرم میں حساب و کتاب ہے جو بھی اس کی نافرمانی کریگا خدا اس پر شدید عذاب نازل کرنے والا ہے۔
     اس کی جانب خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح اشارہ فرما رہا ہے: «قُلْ یَاعِبَادِىَ الَّذِینَ أَسْرَفُواْ عَلىَ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُواْ مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ  إِنَّ اللَّهَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا  إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ[سورۂ زمر، آیت:۵۳] پیغمبر آپ پیغام پہنچا دیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا اللہ تمام گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ یقینا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے»، اس آیت میں خدا اپنی رحمت کو بیان کررہاہے لیکن اسی کے بعد فورا دوسری آیت میں یہ  فرما رہا ہے کہ میری رحمت اس پر ہے جس نے اپنے لئے عذاب کو تیار نہ کیا ہو: «وَ أَنِیبُواْ إِلىَ‏ رَبِّكُمْ وَ أَسْلِمُواْ لَهُ مِن قَبْلِ أَن یَأْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَاتُنصَرُون[سوۂ زمر، آیت:۵۴] اور تم سب اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے لئے سراپا تسلیم ہوجاؤ قبل اس کے کہ تم تک عذاب آجائے تو پھر تمہاری مدد نہیں کی جاسکتی ہے»۔
     ان آیات کی روشنی میں ہم یہ نتیجہ لے سکتے ہیں کہ خدا ان لوگوں پر رحم کرتا ہے جنھوں نے خدا کی نافرمانی نہ کی ہو مثال کے طور پر اگر کسی نے ماہ مبارک رمضان میں روزہ نہ رکھا ہو تو اس نےخدا کی نافرمانی کی ہے لہذا  وہ خدا کی رحم اور مغفرت کا منتظر نہ رہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41