ایمان

02/17/2023 - 05:23

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابوطالب علیہ السلام کے سلسلہ میں فرمایا : میں مقام محمود پر پہنچنے کے بعد اپنے والد ، اپنی والدہ ، اپنے چچا اور دوران جاہلیت موجود بھائی کی شفاعت کروں گا ۔

02/16/2023 - 06:33

رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابوطالب علیہ السلام کے سلسلہ میں فرمایا: «یُحْشَرُ اَبُوطَالِبٍ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فِی زِیِّ الْمُلُوکِ وَسِیمَاءِ الاْنْبِیَاءِ» ۔

حضرت ابوطالب علیہ السلام قیامت دن کے بادشاہوں اورپیغمبروں کی صورت محشور ہوں گے ۔

ایمان، سرمایہ یا بوجھ؟
05/05/2022 - 19:18

انسانوں کی بدترین حالت یہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز پر ایمان نہ رکھتےہوں  اور کسی بھی حقیقت کے سامنے تسلیم نہ ہوں، پریشاں خیالی اور فاسد خیالات و احساسات کا شکار ہوں، اور  پوری دنیا  کو اپنے خیالات و احساسات کی طرح   فاسد،غیر منظم،الجھن کا شکارفرض کرتے ہوں۔

ايمان کے فوائد اور اسکے آثار و برکات
05/04/2022 - 19:24

ایک دوسرے سے محبت اور احسان کا برتاؤ،تعلیمات،نصحتیں اور بے لوث خدمتپیش کرنا ایمان کے اثرات میں شامل ہے خاص طور پر ایسے لوگوں کےساتھ محبت و احسان کا برتاؤ جو کمزور اور مایوس یا بوڑھے اور کم درآمد والے ہیں،اگرچہ لوگوں کا محبت کا بھوکا ہونا ان پر احسان کرنے سے جدا ہے،قرآن مجید نے انفاق کے باب پر بھرپور توجہ دلائی ہے اسی طرح روحانی تکلیف نہ پہچانے پر بھی تاکید کی ہے۔

ایمان و عمل صالح اور وہ لوگ جو گھاٹے میں نہیں
05/02/2022 - 19:28

صدرِ اسلام میں خوارج کی طرز فکر یہی تھی اور آج بھی کچھ لوگ یہی خیال و گمان کرتے ہیں کہ بنیادی چیز عمل ہے اور ایمان کا ہونا یا نہ ہونا اہمیت نہیں رکھتا۔اور اسی لیے کہتے ہیں کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں اگر لوگ عمل کے اعتبار سے ویسے ہی ہوں جیسے ایک اچھے مسلمان ہوتے ہیں تو یہ لوگ اگرچہ خدا کو نہ بھی پہچانتے ہوں اور قیامت پر ایمان نہ رکھتے ہوں تب بھی چونکہ ان کا عمل  اچھا ہے اس لیے وہ ساری چیزیں جس کی طرف انبیاء دعوت دیتے ہیں یعنی دنیا اور آخرت کی سعادت پر یہ لوگ بھی فائز ہیں(اور انکے اور وہ مؤمنین جو عمل صالح انجام دیتے ہیں کے درمیان) کوئی فرق نہیں ہے؛اور ایمان بس مقدمہ ہے۔

یقین
03/09/2022 - 07:18

اہل ایمان بھی یقین کے حوالے سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، جس کا یقین زیادہ ہو گا اس میں اتنا زیادہ ہی صبر کی قوت ہوگی ، اور ظاہر و باطن میں اطاعت خداوندی بجا لائے گا اور جس کے یقین میں جتنی کمی ہوگی وہ اتنا ہی خداوند کی نافرمانی میں مشغول ہوتا جائے گا اور وہ لوگ جن میں یقین کی کمی ہوتی ہے ان کے دل ہمیشہ اسباب دنیا سے وابستہ رہتے ہیں، اگر وہ عبادت بھی کریں تو اس میں بھی کوئی اثر نہیں ہوتا اور ایسے لوگ ہمیشہ زر و دولت اور منصب حاصل کر نے کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔

مذہبی اور غیر مذہبی ايمان میں فرق
12/18/2021 - 15:04

انسان چاہے اسے پسند کرے یا نہ کرے ، اپنی معاشرتی زندگی میں اخلاقی اور معاشرتی مسائل سے روبرو ہوتا ہی ہے اور ان معاملات پر کسی طرح سے رد عمل ظاہر کرے؛ اور ان مسائل کا سامنا کیسے  کرےاس پر غور کرنے کے لیے مجبور ہوتا ہے،اب اگر اسکے سامنے کوئی ایک راستہ ہو ایک آئیڈیالوجی اور ایمان پایا جاتا ہو تو انسان کی طرز زندگی واضح اور روشن ہوجاتی ہے کہ کیسے ان مسائل سے نمٹا جائے اور کیسے ایک بہتر زندگی گذاری جائے لیکن اگر ایمان کا فقدان ہو اور راستہ مشخص نہ ہو تو پھر مسائل سر ابھارنے لگتے ہیں اور انسان ایک ایسے موجود میں تبدیل ہوتا نظر آتا ہے کہ جسکے پاس نہ سوچ ہے نہ سمجھ ،جدان سے خالی اور انسانیت سے مبرّااور خودخواہی میں ڈوبا ہوا۔

خدا کا احساس
07/21/2020 - 12:40

خلاصہ: اس شخص کا ایمان کامل ہوتا ہے جس کا ہر کام اللہ لئے ہوتا ہے۔

جھوٹ اور ایمان کا رابطہ
06/11/2020 - 06:36

خلاصہ: انسان چھوٹی چیز کے لئے جھوٹ بولتا ہے تو بڑی چیز کے لئے بھی جرئت پیدا کرتا ہے۔

ایمان لانے کے بعد سکون کیوں نہیں ملا؟
05/28/2020 - 02:45

خلاصہ: جب تک مؤمن جھوٹ بولنا نہ چھوڑے چاہے وہ مذاق میں ہو یا جان بوجھ کر ہو وہ ایمان کا مزہ نہیں چکھ سکتا۔

صفحات

Subscribe to ایمان
ur.btid.org
Online: 26