مہدویت
جود مقدس حضرت مہدی علیہ السلام پر اتہام بازی سے گریز اور آپ کی غیر واقعی اور سخت گیر تصویر کو لوگوں کے ذہن میں اور آپ کے دوستوں اور دنیا کے عدالت پسند لوگوں کو ان کے ظہور سے ڈرانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔انسانی شیطنت کے ذریعےلوگوں کے درمیان ظہور امام کے سلسلے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا بالکل ویسے ہی ہے جیسے کوئی اوباش اور غنڈہ گرد گروہ ایک خاندان کے کسی جوان کو فریب اور دھوکے سے اسکے خاندان سے دور کر کے غلط راستوں کا راہی بنادے اور جب یہ جوان اپنے خاندان کی طرف واپس پلٹنا بھی چاہے تو اس سے کہا جائے کہ : اگر تم واپس جاؤ گے تو تمہارا باپ تم کو تنبیہ کرے گا اور ممکن ہے کہ قتل بھی کر دے۔انسانی شیاطین نے بشریت کو مستقیماً اپنے پدر معنوی کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے سے محروم کر دیا ہے اور اس خیال سے کہ کہیں وہ واپس پلٹ نہ جائے اس کو شمشیر سے خوفزدہ کرتے رہتے ہیں۔
ہمیں یقین کرنا چاہیئے کہ ابھی تک ہم اس خیرات و برکات سے واقف ہی نہیں ہیں جو آپ کے ظہور کے بعد عالم ہستی میں واقع ہونے والے ہیں اور ہم جانتے ہی نہیں کہ اس یوسفِ گم گشتۂ عالم کے کفایت شعار ہا تھوں تمام نیکیاں و خیرات و برکات و کمالات و خوبصورتی انسان کو بطور تحفہ ملنے والی ہیں اور حضرت کے ظہورِ مسعود پر انسان کو ایمان و آسائش اور امن و امان کا ایسا تحفہ ملنے والا ہے جس کے تصور سے بھی ذهن انسان عاجز ہے۔
ہماری دنیا ترقی کے ساتھ ساتھ بے شمار مشکلات و مسائل سے بھی روبرو ہے ، جس قدر ترقی میں تیزی ارہی ہے اسی قدر مشکلات کی قسمیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں، نئی بیماریوں کا سر ابھارنا ، کرونا جیسے جان لیوا مرض کا پھیلنا کہ جس نے علم و ٹیکنولوجی کی ترقی کو بھی مات دے دی اور دنیا نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظھور میں تعجیل کی دعا ہم تمام شیعیان اہلبیت علیھم السلام کا وظیفہ اور ہمارے ہر درد کا علاج ہے ۔
خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی دعا مومنوں کے دلوں کے سکون کا سب ہے۔
خلاصہ: جو شخص امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو اپنا امام مانتا ہے وہ ہر وقت امام کے وجود کا احساس کرتا ہے اور امام کو اپنے ہر کام پر ناظر جانتا ہے۔
خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ہمارے لئے سب سے بہترین پناہگاہ ہیں۔
خلاصہ: خدواند متعال نے وعدہ کیا ہے کہ کفار اور مشرکین کی ناراضگی کے باوجود اسلام کامیاب اور مسلط ہوکر رہیگا۔
خلاصہ: جب امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ظھور کریں گے تو ہر شخص کو اس کا حق ملیگا۔