امام زمانہ کے ظھور کی دعا ہر درد کی دوا

Thu, 12/16/2021 - 08:17
امام زمان

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظھور میں تعجیل کی دعا ہم تمام شیعیان اہلبیت علیھم السلام کا وظیفہ اور ہمارے ہر درد کا علاج ہے ۔

روایت میں وارد ہوا ہے کہ آخری زمانہ میں سب ہلاک ہو جائیں گے "الا من دعانا لفرج" مگر وہ لوگ جو میرے ظھور میں تعجیل کی دعا کریں گے، یہ حدیث اور بیان ایمان کے حوالے آئمہ علیہم السلام کی شیعوں پر عنایت ہے تاکہ خود کو پہچانیں اور امام زمانہ (عج) کے ظھور کی دعا کریں کیوں کہ ظھور کی دعا، ہمارے ایمان کی بقا اور حفاظت کی نشانی ہے۔

امام زمانہ (عج) کے حوالے سے روایتوں کے کلمات مختلف ہیں جہاں اپ کے ظھور کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ "بعد ما ملئت ظلماً و جوراً" جب زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی،  وہیں یہ بھی تذکرہ ملتا ہے کہ "ینکرہ اکثر من قال بامامتہ" بہت سارے لوگ جو اپ (عج) کی امامت کا اقرار اور اپ پر ایمان رکھتے ہوں گے حضرت(عج) کو پہچاننے سے انکار کردیں گےاور اپ کی امامت و ایمان سے پلٹ جائیں گے ۔

لہذا روایتوں میں ایا ہے کہ آخری زمانہ میں اس دعائے فرج کہ جو دین میں تثبیت کی دعا ہے زیادہ پڑھے "یا اللہ یا رحمن یا رحیم یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک" خدایا ! اے وہ ذات جس کی رحمت بے حساب ہے ! اے مہربان ! اے دلوں پر حکومت اور اس کے پلٹانے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ ۔ یعنی تو ایمان کے مرتبہ پر باقی رکھ نہ فقط مسلمان کے مرتبہ پر، یہ دین میں تثبیت کے معنی ہیں ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55