خلاصہ: خدواند متعال نے وعدہ کیا ہے کہ کفار اور مشرکین کی ناراضگی کے باوجود اسلام کامیاب اور مسلط ہوکر رہیگا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوند متعال قرآن میں ارشاد فرمارہا ہے : «هُوَ الَّذی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی وَ دینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُون[سورۂ توبه، آیت:۳۳] خدا وہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اپنے دین کو تمام ادیان پر غالب بنائے چاہے مشرکین کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو»، اس آیت میں خدواند متعال نے وعدہ کیا ہے کہ کفار اور مشرکین کی ناراضگی کے باوجود اسلام کامیاب اور مسلط ہوکر رہیگا اور خدا کا یہ وعدہ اب تک محقق نہیں ہوا ہے، اور خدا کا یہ وعدہ محقق ہوکر رہیگا، خدا کا یہ وعدہ آخری زمانے میں محقق ہوگا[تفسیر المیزان، ج:۹، ص:۲۳۷-۲۵۵]۔
اس آیت کی تفسیر کے بارے میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا:«خدا کا یہ وعدہ آخری زمانے میں پورا ہوگا، اسلام کو تمام دینوں پر برتری حاصل ہوگی اور اسلام پورے زمانے پر حاکم ہوگا»۔
قرطبی اھل سنت کے ایک مفسر نقل کرتےہیں کہ:«خدا کا یہ وعدہ حضرت مھدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے زمانے میں محقق ہوگا»[الجامع لاحکام القرآن، ج:۸، ص:۴۲]۔
رشید رضا اھل سنت کے ایک مفسر اھل سنت کے بعض علماء سے نقل کرتے ہیں:«خدا کا یہ وعدہ حضرت مھدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے زمانے میں وقوع پذیر ہوگا»[تفسیر المنار، ج:۱۰، ذیل آیه:۳۳ سوره توبه]۔
*تفسیر المیزان، علامه طباطبایی، جامعه مدرسین، قم.
الجامع لاحکام القرآن، قرطبی، دار الاحیاءالتراث العربی، بیروت، ۱۴۰۵ق.
تفسیر المنار، رشید رضا، دارالرشید، بیروت.
Add new comment