گمراہ پیشوا شہرت کے پیاسے

Tue, 06/02/2020 - 13:11

خلاصہ: انسان کو شہرت پسندی سے پرہیز کرنی چاہیے، کیونکہ یہ بری صفت اپنی گمراہی اور دوسروں کی گمراہی کا باعث بن سکتی ہے۔

گمراہ پیشوا شہرت کے پیاسے

شہرت پسندی کے مختلف نقصانات میں سے ایک نقصان یہ ہے کہ شہرت پسند افراد، لوگوں کے رہنما بننے کے لئے انہیں گمراہ کرتے ہیں۔ گمراہ رہنما و پیشوا، اللہ تعالیٰ، قرآن، رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اور اہل بیت(علیہم السلام) کے بالکل دشمن ہوتے ہیں، اگرچہ وہ حق کے دعویدار ہوں اور دین و مذہب کے مقدس اور پاک الفاظ کو اپنی باتوں میں استعمال بھی کریں مگر ان کی یہ سب باتیں اور حرکتیں، دین کے ساتھ کھیل تماشا ہوتا ہے اور دین کے مقدسات کو صرف اپنی غرض اور مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
سورہ اعراف کی آیات ۵۰، ۵۱ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَنَادَىٰ أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكَافِرِينَ . الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَهْوًا وَلَعِبًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ نَنسَاهُمْ كَمَا نَسُوا لِقَاءَ يَوْمِهِمْ هَٰذَا وَمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ"، "اور دوزخ والے بہشت والوں کو پکاریں گے کہ تھوڑا سا پانی یا جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھانے کو عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ہماری طرف انڈیل دو وہ (جواب میں) کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کر دی ہیں۔ جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا لیا تھا اور جنہیں زندگانئ دنیا نے دھوکہ دیا تھا آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح انہوں نے آج کے اس دن کی حاضری کو بھلا دیا تھا۔ اور جیسے وہ ہماری آیتوں کو برابر جھٹلاتے رہے تھے"۔
گمراہ پیشوا لوگوں کے بھی دشمن ہیں، کیونکہ وہ لوگوں کے دین و دنیا کو تباہ کرتے ہوئے ان کو آخرت میں خسارہ کا شکار اور عذاب جہنم کا مستحق بنادیتے ہیں، جبکہ خیرخواہ پیشوا اور امام جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقام امامت پر فائز ہو، لوگوں کی دنیا کو بھی آباد کرتا ہے اور لوگوں کو صراط مستقیم، جنت اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف ہدایت کرتا ہے، مگر گمراہ رہنما لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہے تاکہ انہیں اپنے اردگرد اکٹھا کرکے اپنی شہرت پسندی کی گھٹیا خواہش کو پورا کرے۔

ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52