عبادت اور بندگی کا وقت

Sun, 07/05/2020 - 06:04

خلاصہ: زندگی کو اطمینان کے ساتھ گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ زندگی میں خدا کی عبادت کے لئے وقت کی معین کیا جائے۔

عبادت اور بندگی کا وقت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدائی زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ روزمرہ کے ہر کام میں خدا کے وجود کو احساس کیاجائے، یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خدا کی بندگی کو اپنی زندگی کا مقصد قرار نہ دیا جائے جس کے بارے  میں خداوند متعال صاف اور واضح الفاظ میں فرمارہا ہے:« و ما خلقت الجن و الانس الا ليعبدون[سورہ ذاریات،آیت:۵۶] اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے»، 
     اس مقصد تک پہونچنے کے لئے ضروری ہے کہ خدا سے ارتباط کا ایک خاص وقت مشخص کیا جائے(حالانکہ خدا ہر جگہ اور ہر وقت موجود ہے لیکن یہ ہماری دنیا پرستی ہےجس کی وجہ سےہم اس کے وجود کا احساس نہیں کرسکتے)جس کی اہمیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے امام رضا(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں:«ساعَةً مِنهُ لِمُناجاةِ اللّہ؛ کچھ وقت اللہ سے مناجات کے لئے(مشخص کرو)»[جامع أحاديث الشيعة، ج:۲۳، ص:۹۷۰]، لیکن یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج کی اس تیزرفتار زندگی میں خدا کی عبادت کے لئے ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ آج کی دنیا میں انسان اتنی محنت اور مشقت کرنے کے باوجود بہت زیادہ پریشان ہے، کیونکہ اگر خدا اسکی زندگی میں ہوتا تو وہ اپنی اتنی محنت سے راضی ہوتا اور بغیر پریشانی کے اپنی زندگی گزارتا۔
*بحارالانور، محمد باقر طباطبائی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43