گھرانہ
قران نے کریم نے گھر کو ذکر اور ایات الہی کی تلاوت کا مقام بتاتے ہوئے فرمایا کہ « وَاذْکرْنَ مَا یتْلَىٰ فِی بُیوتِکنَّ مِنْ آیاتِ اللَّهِ وَالْحِکمَةِ » (۱) ؛ اور ازواج پیغمبر تمہارے گھروں میں آیات الٰہی اور حکمت کی باتوں کی تلاوت کی جاتی ہے ۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کہ زندگی دروس کا مجموعہ ہے اس حوالے سے فاطمی خواتین کا بھی وظیفہ ہے کہ وہ معاشرہ کو مشکلات، مخمصے اور بے ضابطگیوں سے نجات دینے کیلئے اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لائیں اور ان دروس سے بخوبی استفادہ کریں، ہم اس مقام پر بعض باتوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔
خلاصہ: عورت کو اللہ تعالیٰ نے عظیم مقام عطا فرمایا ہے جسے عورت پاکدامنی اور حیا کے ذریعے محفوظ کرسکتی ہے۔
خلاصہ: حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) ایسی نمونہ عمل خاتون ہیں کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ آپؑ کے فرامین اور سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے گھرانے کے نظام کا تحفظ کریں۔
خلاصہ: اس بات کو گہری سوچ سے سمجھنا چاہیے کہ گھر میں پُرسکون ماحول بنانے کے اسباب کیا ہیں۔
هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۗ ؛سورة البقرة﴿١٨٧﴾وہ (عورتیں) تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو
ایک اچھا گھرانہ رازوں کا صندوق ہوتا ہے!عورت اور مرد اس صندوق میں رازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے عیوب کی پردہ پوشی کرتے ہیں۔۔
جس روز رسول خدا(ص)غزوہ تبوک سے واپس آئے،سعد انصاری آپ کے استقبال کو لپکےاور پیغمبراکرم(ص)سے ہاتھ ملایا،حضرت(ص) نےسعد سے فرمایا آپ کا ہاتھ اتنا کٹھور اور سخت کیوں ہے؟سعد نے جواب دیا،اپنے اہل و عیال کے لیے نفقہ تیار کرنے کے لیے بیلچے سے کام کررہا تھا؛آپ(ص) نے سعد کے ہاتھ کا بوسہ لیا اور فرمایا:یہ ہ
خلاصہ: بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ عبادت صرف نماز روزہ ہے اور اپنے بیوی بچوں کے لئے رزق حلال کمانا، دنیاوی کام ہے، لہذا وہ نماز روزہ کے بہانے سے محنت کرنے سے فرار کرتے ہیں، جبکہ گھرانہ کے لئے کمائی کرنا بھی عبادت ہے اور نماز روزہ وغیرہ بھی عبادت ہے، اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث کی روشنی میں سب عبادات کو دیکھنا چاہیے۔