کتاب خصال میں ذکر ہوا ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) نے جبرئیل امین سے فرمایا : «يَا جَبْرَئِيلُ عِظْنِی فَقَالَ لَهُ يَا مُحَمَّدُ عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ میتٌ وَ أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ وَ اعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مُلَاقِيهِ شَرَفُ الْمُؤْمِنِ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ وَ عِزُّهُ كَفُّ الْأَذَى عَنِ النَّاسِ » ۔
اے جبرئیل ! مجھے نصیحت کرو ، جبرئیل امین نے کہا : اے محمد [صلی اللہ علیہ و الہ وسلم] جس قدر دل کرے زندگی کرو کہ ایک دن موت آکر رہے گی ، جس چیز سے چاہو سے دل لگاؤ کہ ایک دن سے جدا ہوجاؤگے ، جو چاہو انجام دو کہ ایک دن اس کا نتیجہ دیکھو گے ، آگاہ رہو کہ مومن کی فضلیت یہ ہے کہ وہ راتوں میں [نماز شب کیلئے] بیدار ہوتا ہے اور مومن کی عزت یہ ہے کہ لوگوں کو تکلیف پہنچانے سے پرھیز کرتا ہے » ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
شیخ حرعاملی ، وسائل الشیعه، ج۸، ص۱۴۶ ۔
Add new comment