انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ میں (۲)

Tue, 01/24/2023 - 14:56

عظیم کامیابی

درحال حاضر دنیا کے مسلمان ، تمام مسائل کو دقت کے ساتھ دیکھیں اورغیر اسلامی انقلابات کا اسلامی انقلاب سے مقایسہ کریں ، اسلامی انقلاب ، ۱۰۰ پرسنٹ بیگانہ طاقتوں سے وابستہ ، ہر لحاظ سے برباد اور پچھڑی ہوئی سرزمین اور ملک کا وارث ہوا ، ہمارے دشمنوں کو اس بات کی اطلاع ہونی چاہئے کہ دنیا کا کوئی بھی انقلاب ہمارے انقلاب کی طرح نہیں ہے کہ جہاں نقصان کم ہوا اور منافع زیادہ ہوا ہو اور یہ اسلام کے سوا کسی اور وجہ سے نہیں ہوا ۔ (۱)  

انقلاب اسلامی اور سامراجیت

اج دنیا ، اسلام کی وجہ سے ہماری دشمن ہے ، بعض جاہل افراد اسلام کو ناکارہ بتاتے ہیں مگر جو لوگ تھوڑا بہت ایران کے حالات سے اگاہ ہیں وہ اسلام کو بہتر بتا رہے ہیں ، اج ہمارے اور اپ کے خلاف پروپگنڈہ نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف پروپگنڈہ ہے ، اگر ہم اسلام سے وابستہ نہ ہوتے تو کوئی ہم سے دشمنی نہ کرتا ۔

اج امریکا اور سوویت یونین کہ جو پوری دنیا میں جرم و جنایت میں مصروف ہیں کوئی بھی انہیں برا بھلا نہیں کہتا اور ان کے اعمال کو محکوم نہیں کرتا مگر ہم کہ جو راہ حق پر ہیں لوگ ہماری مذمت کرنے چلے ہیں ، تمام اچھائیوں کے باوجود موجودہ دنیا میں فقط ایران زیر سوال ہے ۔ (۲)

جو کچھ بھی حق کے خلاف ہے اس کے انجام دینے کی تاکید کی جائے اور ایران میں حق انجام پانا چاہئے نیز انقلاب اسلامی ، اٹھ سالہ جنگ ، سوپر پاورز کی مخالفت کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر صبر کریں نیز اپنے جاننے والوں کو بھی صبر کی تلقین کریں ۔ (۳)

میری پیاری قوم

اگاہ و بیدار رہیں ، ایک طولانی مقابلے کے لئے تیار رہیں ، سوپر پاورز نے اپ کی نابودی اور اپ کو تباہ کرنے کے لئے جال بچھا رکھا ہے مگر "ان کید الشیطان کان ضعیفا" شیطان کی چالیں کمزور ہیں ۔ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: صحیفہ نور، ج ۱۳، ص ۸۲ ۔

۲: صحیفہ نور، ج  ۱۷، ص ۲۵۶ ۔

۳: صحیفہ نور، ج ۱۳، ص ۲۴۵ ۔

۴: صحیفہ نور، ج ۱۲، ص ۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38