انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ میں (۱)

Tue, 01/24/2023 - 13:56

ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے چونکہ اس کی بنیادیں اسلام پر رکھی گئی ہیں ، البتہ اپ جانتے ہیں کہ ہر انقلاب کی پیروزی کے بعد ملک چھوٹے موٹے مسائل و مشکلات سے روبرو ہوتا ہے یہ ہر حکومت اور گورمںٹ کے ساتھ ہوتا ہے ، ہرگز یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ کسی کی ڈھائی ہزارہ سالہ شہنشاہی حکومت گرجائے ، مٹ جائے اور وہ سکون سے بیٹھا رہے اور ملک کی تمام چیزیں اپنی جگہ پر رہ جائیں یا تمام چیزیں مختصر سے مدت میں اصلاح پاجائیں یا تمام ضرورتیں فورا پوری ہوجائیں ، کسی بھی انقلاب میں یہ ممکن نہیں ہے ، بہت سارے انقلاب کو پیروز ہوئے تقریبا ۶۰ سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اج بھی وہ مشکلات سے روبرو ہیں ، میں گمان کرتا ہوں کہ ہمارا انقلاب بہترین انقلاب ہے کہ جس میں نقصان ہونے کی تعداد کم اور مثبت فائدہ و منافع کی تعداد زیادہ ہے اور امید ہے کہ ائندہ بھی مثبت نتائج دیکھنے میں ائیں گے ، اس کا راز یہ ہے کہ دیگر انقلاب فقط ایک حکومت اور حکمراں کے خلاف تھے اور ان لوگوں نے حکمراں خلاف انقلاب و قیام کیا تھا مگر ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے چونکہ اس کی بنیاد پر اسلام پر رکھی گئی ہے ۔ (۱)

انقلاب اسلامی کا دیگر انقلابوں سے مقایسہ

ہمارا انقلاب عظیم ہے اور کسی بھی قدرت و طاقت سے وابستہ نہیں ہے ، نہ مشرقی طاقت سے اور نہ ہی مغربی طاقت سے ، جبکہ دنیا میں رونما ہونے والے تمام انقلاب این دو سوپر پاورز سے وابستہ رہے ہیں کیوں کہ ہمارے انقلاب کی بنیاد و اساس عوام ہے اور انقلاب خود عوام سے ہی وابستہ ہے ۔ لہذا عوام اپنے انقلاب کے نتائج کی بہ نسبت گلہ مند نہ ہوں ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: صحیفہ نور، ج ۸، ص ۱۶۷ ۔

۲: صحیفہ نور، ج ۱۹، ص ۵۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52