امام حسین پر رونے کی فضلیت

Mon, 09/05/2022 - 08:34

امام رضا علیہ السلام نے ابن شبیب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :

عن الریان بن شبیب عن الرضا ع...‏یا ابن شبیب إن بکیت على الحسین حتى تصیر دموعک على خدیک غفر الله لک کل ذنب أذنبته صغیرا کان أو کبیرا قلیلا کان أو کثیرا ۔ (۱)

اے شبیب کے بیٹے اگر تم نے امام حسین [علیہ السلام] پر انسو بہایا اس طرح کہ تمھارے رخساروں پر اشک جاری ہوگئے تو خداوند متعال تمھارے تمام گناہان صغیرہ اور کبیرہ کو بخش دے گا چاہے کم ہوں یا زیادہ ۔

اور ایک دوسری روایت میں محمد بن مسلم نے امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا:

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ع قَالَ کَانَ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ ع یَقُولُ أَیُّمَا مُؤْمِنٍ دَمَعَتْ عَیْنَاهُ لِقَتْلِ الْحُسَیْنِ ع حَتَّى تَسِیلَ عَلَى خَدَّیْهِ بَوَّأَهُ اللَّهُ بِهَا غُرَفاً یَسْکُنُهَا أَحْقَاباً وَ أَیُّمَا مُؤْمِنٍ دَمَعَتْ عَیْنَاهُ حَتَّى تَسِیلَ عَلَى خَدِّهِ فِیمَا مَسَّنَا مِنَ الْأَذَى مِنْ عَدُوِّنَا فِی الدُّنْیَا بَوَّأَهُ اللَّهُ مُبَوَّأَ صِدْقٍ وَ أَیُّمَا مُؤْمِنٍ مَسَّهُ أَذًى فِینَا فَدَمَعَتْ عَیْنَاهُ حَتَّى تَسِیلَ عَلَى خَدِّهِ مِنْ مَضَاضَةِ مَا أُوذِیَ فِینَا صَرَفَ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ الْأَذَى وَ آمَنَهُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ مِنْ سَخَطِهِ وَ النَّارِ ۔ (۲)

امام علی بن حسین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر کسی مومن کی انکھ سے امام حسین علیہ السلام کی شھادت پر انسو بہے یہاں تک انسو رخساروں پر بہنے لگیں تو خداوند متعال اس کے لئے کمرہ فراہم کرے گا وہ جس میں برسوں زندگی بسر کرے گا ، اور اگر کوئی مومن میری مصیبتوں پر انسو بہائے جو دشمنوں نے ہمیں اس دنیا میں دی ہیں تو خداوند متعال اسے صداقت کا مقام عطا کرے گا اور اگر کسی مومن کو ہماری مصبیتوں کی وجہ سے تکلیف ہو اور اس کی انکھوں سے اشک جاری ہوجائیں یہاں تک انسو اس کے رخساروں پر بہنے لگیں تو خداوند متعال اس کے غم کو دور کرے گا اور اسے اپنے غضب اور اتش دوزخ سے محفوظ رکھے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالأنوار ، ج 44 ، ص 286 ۔

۲: حر عاملی ، وسائل الشیعه ، ج 14 ، ص 501 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 13