امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
إِنَّ لِزُوَّارِ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ع یَوْمَ الْقِیَامَةِ فَضْلًا عَلَى النَّاسِ. قُلْتُ: وَ مَا فَضْلُهُمْ؟ قَالَ: یَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِأَرْبَعِینَ عَاماً وَ سَائِرُ النَّاسِ فِی الْحِسَابِ وَ الْمَوْقِفِ ۔
امام حسین علیہ السلام کے زائر کو قیامت کے دن دوسرے تمام لوگوں پر برتری اور فضیلت حاصل ہوگی، روای نے عرض کیا: اقا وہ فضیلت کیا ہے ؟
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
زائر امام حسین علیہ السلام دوسروں کی بہ نسبت 40 سال پہلے بہشت میں داخل ہوگا جبکہ دوسرے لوگ ابھی اپنے حساب و کتاب میں مصروف ہوں گے ۔
حضرت امام صادق علیہ السلام نے ایک دوسری حدیث میں فرمایا :
مَن لَم یَأتِ قَبرَ الحُسینِ علیهالسلام وَ هُوَ یَزعَمُ اَنّه لَنا شیعةً حَتّی یَموتَ فَلَیسَ هُو لَنا بِشیعةٍ ۔ (۲)
اگر کوئی شیعہ ہونے کا دعوا کرے مگر [اپنی عمر میں ایک بار بھی] امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو نہ جائے اور وہ دنیا سے اٹھ جائے تو وہ میرے شیعہ میں سے نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: ابن قولویه قمی ، کامل الزیارات ، ص 137 ۔
۲: حر عاملی، وسائل الشیعہ ، ج ١٠، ص ٣٣٦ ۔
Add new comment