محبت اہل بیت واجب ہے

Sat, 09/03/2022 - 06:09

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا :  «الْزِمُوا مَوَدَّتَنا أَهْلَ الْبَیتِ فَانَّهُ مَنْ لَقَی اللَّهَ وَ هُوَ یوَدُّنا أَهْلَ الْبَیتِ دَخَلَ الْجَنَّةَ بِشَفاعَتِنا». (۱)

ہم اہلبیت [علیھم السلام] کی محبت اپنے اوپر واجب اور لازم قرار دو کیوں کہ جو بھی میری محبت کے ساتھ خدا کا دیدار کرے گا وہ میری شفاعت کے وسیلہ بہشت میں داخل ہوگا ۔

مختصر تشریح:

انسان ایک سماجی اور اجتماعی موجود ہے کہ جو دوسروں کی بہ نسبت لاتعلق اور دیگر انسانوں سے دور نہیں رہ سکتا ، اسی بنیاد پر دوسروں سے محبت اور دوستی پسند کرتا ہے اور اسی عشق و محبت کے وسیلہ اپنے مختلف اھداف و مقاصد کی تکمیل کرتا ہے ۔

بعضی دوستیاں انسان کی رفتار و گفتار ، اس کے ادات و اطوار میں تبدیلی اور بہتری آنے نیز خوش اخلاقی اور زندگی میں کامیابی و کامرانی کا باعث بنتی ہے ، یعنی اچھا دوست انسان کو مشکلات سے نجات دلاتا ہے اور اسے کامیاب و کامران بنا دیتا ہے ۔

مگر ان تمام دوستیوں میں سے سب سے بہتر اور بالاتر دوستی معصوم رھبروں کی دوستی ہے جو ہمیشہ انسانوں کے خیر خواہ اور ان کے حق میں مفید ہیں ۔

اسی لئے امام حسین علیہ السلام دعائے عرفہ میں فرماتے ہیں کہ «مَا ذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ وَ مَا الَّذِي فَقَدَ مَنْ وَجَدَك... ؛ خدایا جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھویا اور جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا » (۲)

آنحضرت اسی دعا میں مزید فرماتے ہیں کہ «يَا مَنْ أَذَاقَ أَحِبَّاءَهُ حَلَاوَةَ الْمُؤَانَسَة ، اے وہ ذات جس نے اپنی محبت اور اپنے انس کی مٹھاس و حلاوت مجھے خود چکھائی» (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: نوری ، میرزا حسین ، مستدرک الوسائل، ج۱، ص۱۵۱ ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج ۹۵، ص ۲۲۶ ۔

۳: مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج ۹۵، ص ۲۲۶ ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 19