جناب ادم اور جناب امام حسین کے گریہ کا موازنہ (۲)

Sun, 07/31/2022 - 04:46

گذشتہ سے پیوستہ

کبھی پانی کی درخواست لیکر کسی کو بھیجتے تاکہ فوج اشقیاء پانی دے دیں ، (۱) کبھی شب میں کچھ لوگوں کو دریا کے کنارے پانی لانے کی غرض سے بھیجتے ، (۲) کبھی دشت کربلا میں پانی کے لئے کویں کھودتے ، (۳) کبھی اہل حرم اور عورتوں کے لئے پانی کا مطالبہ کرتے کہ یہ لوگ تو تم لوگوں سے جنگ کا ارادہ نہیں رکھتیں ، (۴) کبھی اپنے شیر خوار بچے کے لئے پانی کا مطالبہ کیا، (۵) اس شیر خوار کو میدان کارزار میں لے جاکر دشمنوں کو دیکھایا کہ دیکھو کس طرح پانی نہ پینے کی وجہ سے بے جان ہوگیا ہے ، (۶) کبھی شھادت کے وقت ایک گھونٹ پانی پلانے کو کہا ، (۷) مصیبتیں اٹھانے کے بعد حضرت ادم علیہ السلام کو کھانا پینا مل گیا مگر امام حسین علیہ السلام تمام مصیبتوں کے اٹھانے کے بعد بھی تشنہ کام ہی اس دنیا سے گئے ، پورا عالم اپ پر قربان جائے ۔

دیگر امتحان !!

حضرت آدم علیہ السلام کا ھابیل کا قتل کر کے امتحان لیا گیا تو حضرت امام حسین علیہ السلام کا حضرت علی اکبر علیہ السلام کو شھید کرکے امتحان لیا گیا ، حضرت ادم علیہ السلام نے قابیل کے ہاتھوں ہابیل کی شھادت اور انہیں دفن کرنا دیکھا اور یہ دیکھا کہ زمین جناب ہابیل کے خون کو پی گئی تو حضرت ادم علیہ السلام نے زمین کو لعنت کی جس کے بعد زمین نے کسی کا بھی خون نہ پیا ، (۸) تو امام حسین علیہ السلام نے بھی اپنے کڑیل جوان علی اکبر علیہ السلام کو ٹکڑے ٹکڑے ، زمین پر تڑپتے ، ایڑیاں رگڑتے اور بے گور و کفن دیکھا، (۹) حضرت ادم علیہ السلام نے ہابیل پر چالیس شب و روز انسو بہایا پھر وحی الھی ائی نے خداوند متعال نے تمھیں ہابیل کے بدلے "هبة الله" یعنی حضرت شیث علیہ السلام کو عطا کیا اور اما٘م حسین علیہ السلام بھی ادھے گھنٹے اپنے کڑیل جوان پر روتے رہے پھر اس کے بعد حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شھادت کو بھی دیکھا اور حضرت علی ابن الحسین علیہ السلام کی جدائی کا غم بھی اٹھایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، جلد 44، صفحه 392- ارشاد مفید جلد 2، صفحه های 92 و 93 ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، جلد 44، صفحه 388- تاریخ طبری، جلد 5، صفحه 208 ۔

۳: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، جلد 44، صفحه 387 ۔

۴: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، جلد 45، صفحه 51- لهوف، صفحه 52 ۔

۵: فخرالدین طریحی ، منتخب طریحی، جلد 1، صفحه 24 ۔

۶: سبط ابن جوزی ، تذکره سبط ابن جوزی، صفحه 143 ۔

۷: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، جلد 45، صفحه 56- مقتل خوارزمی، جلد 2، صفحه 36 ۔

۸: بحارالانوار، جلد 11، صفحه 230- تفسیر قمی، جلد 1، صفحه 166 ۔

۹: (بحارالانوار، جلد 45، صفحه 44- مقتل خوارزمی، جلد 2، صفحه 31 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65