امام موسی کاظم علیہ السلام کی چالیس حدیثیں (۱)

Sun, 02/27/2022 - 05:41
امام موسی کاظم (ع)

۱ ۔ بصیرت کی کنجی

تَفَقَّهوا فی دینِ اللّهِ، فَإِنَّ الفِقهَ مِفتاحُ البَصیرَةِ ۔ (تحف العقول: ص۴۱۰)

خدا کے دین کے بارے میں گہری سمجھ پیدا کرو کرو اس لیے کہ دین کے بارے میں گہری سمجھ ، (فقہ) بصیرت کی کنجی ہے ۔
 

۲ ۔ وقت سے پہلے بڑھاپا

كَثرَةُ الهَمِّ یورِثُ الهَرَمِ ۔ (تحف العقول: ص ۴۰۳)

زیادہ غم وغصہ بڑھاپا لاتا ہے ۔
 

۳۔  گفتگو میں صداقت

مَنْ صَدَقَ لِسانُهُ زَكی عَمَلُهُ ۔ (تحف العقول: ص ۳۸۸، س )۱۷

جس کی زبان سچی ہوتی ہے اس کا عمل پاکیزہ ہوتا ہے ۔
 

۴۔  حسن نیت

 مَنْ حَسُنَتْ نیتُهُ زیدَ فی رِزْقِهِ ۔ (تحف العقول: ص ۳۸۸، س ۱۷)

جس کی نیت اچھی ہوتی ہے اس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔
 

۵ ۔ بھائیوں اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک 

مَنْ حَسُنَ بِرُّهُ بِإخْوانِهِ وَ أهْلِهِ مُدَّ فی عُمْرِهِ ۔ (تحف العقول: ص ۳۸۸، س ۱۷)

جو اپنے بھائیوں اور اہل خاندان کے ساتھ ساتھ اچھا برتاؤ کرتا ہے اس کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔
 

۶۔ دھوکہ اور اذیت نا دینا

 لَیسَ مِن أخلاقِ المُؤمِنینَ الغِشُّ ولَا الأَذی ۔ (الكافی: ج ۸ ص ۱۲۶ ح ۹۵)

دھوکا دینا اور اذیت پہنچانا مومن کا اخلاق نہیں ہوسکتا ۔
 

۷۔  فضول خرچی اور اسراف

مَن بَذَّرَ و أَسرَفَ زالَت عَنهُ النِّعمَةُ ۔ (تحف العقول: ص ۴۰۳)

جو شخص فضولخرچی اوراسراف کرتا ہے اس سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں ۔
 

۸ ۔ عقلمند کی رہنمائی

لِكُلِّ شَیءٍ دَلیلٌ وَ دَلیلُ الْعاقِلِ التَّفَكُّر ۔ (تحف العقول: ۳۸۶)

ہر چیز کا کوئی نہ کوئی رہنما ہوتاہے عقلمند کے لئے غوروفکر  رہنما ہے ۔
 

۹۔ مشورہ

مَنِ اسْتَشارَ لَمْ یعْدِمْ عِنْدَ الصَّوابِ مادِحا، وَ عِنْدَ الْخَطإ عاذِرا ۔ (نزهة الناظر و تنبیه الخاطر: ص ۱۲۳، ح ۱۳)

مشورہ لینے والے کےعمل کے صحیح ہونے کی صورت میں اس کے عمل کی تعریف ہوتی ہے اور غلط ہونے کی صورت میں اس کا عذر قبول کر لیا جاتا ہے ۔
 

۱۰۔  زیادہ سونا اور کھانا کھانا

إنَّ اللّهَ جَلَّ وعَزَّ یبغِضُ العَبدَ النَّوّامَ الفارِغَ ۔ (الكافی: ۵ / ۸۴ / ۲)

خداوند عالم  بہت سونے والے  اور بے کار رہنے والے بندوں کو ناپسند کرتا ہے ہے ۔
 

۱۱۔  امانت داری

رَأسُ السَّخاءِ أداءُ الأَمانَةِ ۔ (نزهة الناظر: ص ۱۹۰ ح ۴۰۶)

امانت داری سخاوت کی بنیاد ہے ۔
 

۱۲۔  علوم کا خلاصہ

وَجَدْتُ عِلْمَ النّاسِ فی أرْبَعٍ: أوَّلُها أنْ تَعْرِفَ رَبَّكَ، وَالثّانِیةُ أنْ تَعْرِفَ ما صَنَعَ بِكَ، وَالثّالِثَةُ أنْ تَعْرِفَ ما أرادَ مِنْكَ، وَالرّابِعَةُ أنْ تَعْرِفَ ما یخْرِجُكَ عَنْ دینِكَ ۔ (كافی: ج ۱، ص ۵۰، ح ۱۱)

میں نے پایا کہ لوگوں کا علم چار طرح کا ہوتا ہے:

۱: ایک یہ کہ اپنے پروردگار کی  معرفت حاصل کرو ۔

۲: دوسرے یہ کہ توجہ کرو کہ اس نے  تمہارے ساتھ کیا (بہترین) برتاو کیا ہے ۔

۳: تیسرے یہ دیکھو کہ اس نے تم سے کیا مطالبہ کیا ہے ۔

۴:  چوتھے یہ خیال رکھو کہ وہ تمہیں تمھارے دین سے کیا باہر کرسکتا ہے ۔
 

۱۳۔ اسباب رحمت و برکت الهی

إنَّ أهْلَ الاْ رْضِ مَرْحُومُونَ ما یخافُونَ، وَ أدُّوا الاْمانَةَ، وَ عَمِلُوا بِالْحَقِّ ۔ (تهذیب الا حكام: ج ۶، ص ۳۵۰، ح ۹۹۱)

زمین والے اس وقت تک رحمت الہی ہیں کے سائے  میں رہتے ہیں جب تک ک ان کے اندر خوف پایا جاتا ہے ہے وہ امانتیں  ادا کرتے ہیں  اور حق پر عمل کرتے ہیں ہیں ۔
 

۱۴۔  دوہرے چہرےاوردوہری زبان والے لوگ

بِئْسَ الْعَبْدُ یكُونُ ذاوَجْهَینِ وَ ذالِسانَین ۔ (تحف العقول: ص ۲۹۱)

بہت برے ہیں وہ افراد جن کے دو چہرے اور دوہری زبانیں ہوں ۔
 

۱۵۔  گھاٹا اور نقصان

 اَلْمَغْبُونُ مَنْ غَبِنَ عُمْرَهُ ساعَة ۔ (نزهة الناظر و تنبیه الخاطر حلوانی: ص ۱۲۳، ح ۶)

گھاٹے اور نقصان میں ہے وہ انسان جو اپنی عمر کا ایک گھنٹہ بھی ضائع کرتا ہے ۔
 

۱۶ ۔ عاقل اور جاهل میں فرق

ما قُسِّمَ بَینَ الْعِبادِ أفْضَلُ مِنَ الْعَقْلِ، نَوْمُ الْعاقِلِ أفْضَلُ مِنْ سَهَرِالْجاهِلِ ۔ (تحف العقول: ص ۲۱۳)

لوگوں کے درمیان عقل سے بہتر کسی چیز کو تقسیم نہیں کیا گیا عقل مند انسان کا سونا جاہل انسان کے جاگنے سے بہتر ہے ۔
 

۱۷۔ امانت داری اور صداقت

أداءُالاْمانَةِ وَالصِّدقُ یجْلِبانِ الرِّزْقَ ۔ (تحف العقول: ص ۲۹۷)

امانت داری اور صداقت رزق  میں اضافے کا ذریعہ ہیں ۔
 

۱۸۔ خیانت اور جھوٹ بٹ

الْخِیانَةُ وَالْكِذْبُ یجْلِبانِ الْفَقْرَ وَالنِّفاق ۔ (تحف العقول: ص ۲۹۷)

خیانت اور جھوٹ غریبی اور نفاق کا پیش خیمہ ہیں ۔
 

۱۹۔ قدرت معنوی

مَنْ اَرادَ أنْ یكُونَ أقْوی النّاسِ فَلْیتَوَكَّلْ علَی اللّهِ ۔ (بحارالا نوار: ج ۷۵، ص ۳۲۷، ضمن ح ۴)

جو شخص لوگوں  میں سب سے  زیادہ طاقتور ہونا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اللہ پر بھروسہ کرے ۔
 

۲۰۔ ایسے بنو

أبْلِغْ خَیرا وَ قُلْ خَیرا وَلاتَكُنْ إمَّعَة ۔ (تحف العقول: ص ۳۰۴)

دوسروں کے ساتھ نیکی کرو، اچھی باتیں بیان کرو اور لاابالی  بن کے زندگی بسر نہ کرو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انتخاب وترجمہ
سید حمید الحسن زیدی
مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتا پور ھندوستان

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33