حضرت معصومہ قم
بلا شبہہ قم کو قم بنانے اور اس تاریخی مذہبی شہر کو خاص عظمت عطا کرنے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا کردار نمایاں ہے، اس میں کسی طرح کا کوئي شک و شبہہ نہیں۔
حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اپ کا زیارت نامہ معصوم امام علیہ السلام سے وارد ہوا ہے ، معصومہ کونین حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے بعد اپ تنہا وہ بی بی اور خاتون ہیں جن کا زیارت نامہ معصوم امام علیہ السلام سے وارد ہوا ہے ۔
شیخ عباس قمی (رہ) نقل کرتے ہیں:
«ہم نے میرزا قمی رحمۃ الله علیہ کو خواب میں کو دیکھا اور ان سے پوچھا کہ «کیا حضرت معصومہ قم علیها السّلام، اهل قم کی شفاعت کریں گی؟»
عارف کامل میرزا جواد آقا ملکی تبریزی رحمۃ الله علیہ دل کے مریض ہونے کے باوجود حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کہ زیارت کو کافی اہمیت دیتے تھے ۔
امام ہشتم علی ابن موسی الرضا علیہ السّلام نے فرمایا:
«مَنْ زَارَهَا عَارِفاً بِحَقِّهَا فَلَهُ الْجَنَّةُ» (۱)
جو بھی حضرت معصومہ قم علیها السّلام کی معرفت کے ساتھ زیارت کرے گا اس کی جزاء بہشت ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
اگر چہ انسان کو اپنی کامیابی و سعادت اور جنت میں داخل ہونے کا زمینہ خود فراھم کرنا چاہئے مگر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت ، انسان کی سعادت و خوشحالی کا سبب بن سکتی ہے ۔