حضرت فاطمہ معصومہ قم علیہا السلام کی زیارت سعادت کی بنیاد

Sat, 05/20/2023 - 08:28

اگر چہ انسان کو اپنی کامیابی و سعادت اور جنت میں داخل ہونے کا زمینہ خود فراھم کرنا چاہئے مگر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت ، انسان کی سعادت و خوشحالی کا سبب بن سکتی ہے ۔

حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا پہلی ذی القعدہ سن ۱۷۳ھجری قمری میں شھر مدینہ میں پیدا ہوئیں ۔ [1] اپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون سلام‌ الله‌ علیہا با فضلیت اور اپنے زمانے کی متقی خاتون تھیں ۔ [2] اپ اور آٹھویں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام ایک ہی ماں اور باپ سے ہیں نیز اپ اپنے بھائی کی طرح خاص صفات و کمالات کی مالک ہیں ۔

حضرت علیہا السلام کی زیارت کامیابی کا سبب

سعادت و کامیابی خصوصا اخرت کی کامیابی ، ہر مسلمانان کا اہم مدعی اور تشویش ہے، اس سلسلہ میں حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت میں اس طرح ذکر ہوا ہے «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَخْتِمَ لِي بِالسَّعَادَة»؛[3] «خداوندا ! میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا سرانجام نیک اور اچھا قرار دے» آٹھویں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام نے بھی اس سلسلہ میں فرمایا: «فَلَا تَسْلُبَ‏ مِنِّي‏ مَا أَنَا فِيه‏»؛[4] «خدایا ! میں جس مقام پر ہوں مجھ سے سلب نہ کر» ، اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے کہ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت ، سعادت و کامیابی کا اہم مصداق ہے ۔

سعادت و کامیابی کے اسباب

قرآن کریم کی رو اور نگاہ سے سعادت مند زندگی اور حیات کا نتیجہ و ثمر ، بہشت میں دائمی قیام ہے جیسا کہ قران کریم نے فرمایا : «وَ أَمَّا الَّذينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خالِدينَ فيها»؛ [5] « اور جو لوگ نیک بخت ہیں وہ جنت میں ہوں گے اور وہیں ہمیشہ رہیں گے» ۔

ہم اس تحریر میں کچھ باتوں کی جانب اشارہ کریں گے تو انسان کی سعادت و کامیابی کا سبب ہیں ۔ [6]

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

[1]. نمازی، علی، مستدرک سفینه، ج5، ص221 ۔

[2]. صدوق، محمد بن علی، عیون اخبارالرضا علیه‌السلام، ج1، ص14 ۔

[3]. قمی، شیخ عباس، مفاتیح الجنان، زیارت حضرت فاطمہ معصومہ سلام ‌الله‌ علیها ۔

[4]. گذشتہ ۔

[5]. قران کریم ، سورہ ہود ، ایت 108 ۔

[6]. https://btid.org/fa/news/245296

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 72