بلا شبہہ قم کو قم بنانے اور اس تاریخی مذہبی شہر کو خاص عظمت عطا کرنے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا کردار نمایاں ہے، اس میں کسی طرح کا کوئي شک و شبہہ نہیں۔
یہ باعظمت ہستی اور اہلبیت علیہم السلام کے دامن کی تربیت یافتہ یہ نوجوان خاتون، ائمہ علیہم السلام کے عقیدتمندوں، اصحاب اور چاہنے والوں کے درمیان اپنی سرگرمیوں کے ذریعے، مختلف شہروں سے عبور کرکے، پورے راستے میں لوگوں کے درمیان معرفت و ولایت کی خوشبو بکھیر کر اور پھر اس علاقے میں پہنچ کر اور قم میں قیام فرما کر، اس بات کا موجب بنیں کہ یہ شہر، ظالم حکومت کے اس تاریک دور میں اہلبیت علیہم السلام کے معارف کے اہم مرکز کی حیثیت سے جگمگا اٹھے اور ایک ایسا مرکز بن جائے جو اہلبیت علیہم السلام کے علم کی روشنی اور ان کے معارف کا نور پورے عالم اسلام اور شرق و غرب عالم تک پہنچا دے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
21/10/2010
Add new comment