قاسم سلیمانی
شہادت کی یاد ظلم کے خلاف احتجاج ہے
خداوند عالم نےجس طرح ہر انسان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدل و انصاف سے کام لے اور کائنات کی کسی مخلوق پر ذرہ برابر ظلم نہ کرےاسی طرح اس کا مطالبہ یہ بھی ہےکہ کوئی انسان کسی بھی مخلوق کا ناحق ظلم برداشت نہ کرے ۔
استکبار اور جرائم پیشہ افراد سے جنگ قاسم سلیمانی کی عادت بن چکی تھی، جنوبی لبنان میں غاصب صہیونی فوج کے خلاف مزاحمت، قدس فورس کے نئے سربراہ کیلئے پہلا چیلنچ تھا، اپ نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو جنوبی لبنان سے غاصب صہیونیوں کے انخلاء پر ختم ہوا۔
شہادت ایک ایسا بلند، ارفع اور اعلی مقام ہے کہ جس کی جستجو میں با ایمان ، دولت اسلام سے مالا مال، پختہ، مضبوط اور غیر متزلزل عقیدے کا حامل انسان نکلتا ہے ، وہ اس راہ میں آنے والی تمام مشکلات کو برداشت کرتا ہے، اپنے پورے سرمایہ حیات کو داؤ پر لگا دیتا ہے تاکہ روئے زمین پر اللہ کے مقصد اور ہدف کو تح
حضرت آیتالله خامنهای: شہید جنرل سلیمانی، مثالی ہمت و شجاعت کے ساتھ پہلی صفوں میں اور انتہائی خطرناک مقامات پر موجود رہے،بہادری کے ساتھ جنگ کی، شام اور عراق میں داعش کے دہشت گرد عناصر اور ان کے اتحادیوں کو شکست دینے میں سب سے بڑاہاتھ انکا تھا۔
خلاصہ:کرمان شھر میں نماز جمعہ کا خطبہ شروع ہونے سے پہلے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا
کیا آپ جانتے ہیں؟!
اقوام متحدہ کے منشور کا آرٹیکل 2 کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت، سیاسی آزادی اور ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
اور اس مضمون کا پیراگراف نمبر 4 طاقت اور زور زبردستی کے استعمال سے منع کرتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟!
امریکہ کا حالیہ دہشتگردانہ حملہ، بین الاقوامی کورٹ میں قانون کے آرٹیکل 2 کے تحت جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس جرم کے بدلے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر اور دیگر مجرمان (ذمہ داران اور معاونین) مجرم سمجھے جائینگے اور مُجاز حُکّام کے ذریعہ قانونی کارروائی کے مستحق ہیں۔
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا[سورۂ مریم، آیت:۹۶]
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے عنقریب رحمان لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت پیدا کردے گا۔
قم میں عالم اسلام کے عظیم جرنیل، جنرل شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں میلینز افراد نے شرکت کی اور شہیدوں کے مشن کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔