شھید قاسم سلیمانی حق کی سیسہ پلائی دیوار(۲)

Thu, 12/30/2021 - 08:07
قاسم سلیمانی

استکبار اور جرائم پیشہ افراد سے جنگ قاسم سلیمانی کی عادت بن چکی تھی، جنوبی لبنان میں غاصب صہیونی فوج کے خلاف مزاحمت، قدس فورس کے نئے سربراہ کیلئے پہلا چیلنچ تھا، اپ نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو جنوبی لبنان سے غاصب صہیونیوں کے انخلاء پر ختم ہوا۔

جب بشار الاسد کی حکومت کے خلاف شام میں بغاوت نے سر اٹھایا اور 2013ء میں دہشت گرد تنظیم داعش نے شام اور عراق میں اپنے نجس وجود کا اظھار کیا تو جنرل سلیمانی، رھبر معظم انقلاب اسلامی کی اجازت سے دہشت گردی اور تکفیری طاقتوں کے خلاف جنگ میں کود پڑے اور 2017ء میں عراقی سرحد کے نزدیک واقع شام کے شہر البوکمال میں دہشت گردوں کے خلاف آخری معرکہ سر کرنے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ استکباری سرمائے سے لگائے گئے داعش کے ناپاک درخت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اعلیٰ خدمات پر 2019ء میں آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کو ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز تمغہ ذوالفقار عطا کیا۔

جہاں بین الاقوامی جریدے دی گارڈئین، فارن پالیسی اور ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کے با اثر ترین افراد میں شامل کیا وہیں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق لبنانی نژاد ایجنٹ علی صوفان نے اقرار کیا کہ اگر جنرل سلیمانی سڑک کے راستے اسرائیل کی جانب بڑھیں تو انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

دشمن نے تین دفعہ ایران کے اندر اور اس سے زائد مرتبہ بیرون ملک ان کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کی مگر جب ۳ جنوری ۲۰۲۰ ء جمعہ کی صبح، سعودی عرب کیلئے ایرانی حکومت کا رسمی جواب فریق ثالث عراق کے حوالے کرنےعراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے تو امریکی صدر جمھوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم سے بغداد ائیرپورٹ کے باہر ان کے قافلہ کو ڈرون کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شھادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے ۔

موت حق ہے مگر شھادت باعث افتخار اور پھر وہ شھادت جس سے ظلم کے بام و در لرز اٹھیں وہ مقام فقط و فقط خدا کیلئے جھاد کرنے والوں سے مخصوص ہے ۔

پہلی قسط یہاں پڑھیں

http://www.ur.btid.org/node/6470
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: ینگ جرنلسٹ کلب نیوز سائٹ (yjc.news )، نیوز کوڈ 7276553
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 17 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56