جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا پیغام

Fri, 01/10/2020 - 18:24

خلاصہ:کرمان شھر میں نماز جمعہ کا خطبہ شروع ہونے سے پہلے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا

جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا پیغام

خدائے رحمان و رحیم کے نام سے۔۔
میرے غمگین دل کا سلام ہے آپ پر اے سرزمین کرمان کے شریف اور شہید پرور لوگو!
میری بہنوں اور میرے بھائیو!!!
میں اپنے خستہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پوری دنیا کے ان تمام لوگوں کا جنہوں  اس حسینی تحریک اور میرے والد کے تشیع جنازے میں شرکت کی خصوصاً سرزمین کرمان کے رہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
 میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے ان تمام خاندانوں کو جو اس اندوہناک سانحے سے گزرے ہیں، کی خدمت میں تسلیت عرض کرتی ہوں۔
حاج قاسم سلیمانی کی شہادت ایک عظیم مصیبت اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
لیکن ہمیں حاج قاسم کی شہادت پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ حاج قاسم کی سوچ اور کردار کو دیکھنا چاہئے۔ میرے شہید والد نے ولایت فقیہ کی راہ میں ساری زندگی جنگ دیکھی۔ اور ان کی نصیحت ہمیشہ یہ تھی کہ آخری سانس تک امام خمینی اور رہبر معظم کی ولایت و رہبریت کے زیر سایہ رہیں
 میرے والد کی شہادت سے اب دنیا میں جو صورتحال سامنے آئی ہیں وہ صرف ان کی قابل قدر خدمات کی وجہ سے نہیں ، بلکہ دنیا اب سمجھ گئی ہے کہ حاج قاسم نے ہر حال میں دنیا بھر کے تمام لوگوں میں اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
*#امریکہ نے میرے والد کا قتل کرکے سب سے بڑی غلطی اور احمقانہ قدم اٹھایا ہےکیونکہ میرے والد کی شہادت سے نہ ایران کمزور ہوا اور نہ ہی انقلاب اسلامی میں کوئی کمزوری آئی بلکہ پوری دنیا میں آزادی پسند  افراد اور دنیا کے تمام نوجوانوں کو بیدار اور متحد کیا۔
میرے والد اس عطر کی شیشی کی طرح باقی رہیں گے جس کے ٹوٹنے سے اس کی خوشبو پوری دنیا میں پھیل گئی۔ وہ ہمیشہ خانوادہ اہل بیت کی مثال بیان کیا کرتے تھے کہ کس طرح انہوں نے تحریک کربلا کو پوری دنیا میں پھیلائی۔
آج میں،بطور حاج قاسم  کی زینب آپ سے مخاطب ہوں، آپ کو بتاتی ہوں کہ ہمارے زمانے میں کربلا کی کہانی دہرائی گئی۔
 مزاحمت کے علمدار کے ٹکرے ٹکرے ہوئے لیکن اس کے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ 
علمدار چل بسے تاکہ ایران باقی رہے۔
علمدار چل بسے تاکہ ناموس ایرانی محفوظ رہے۔
اور انہوں نے اپنی شہادت کے ذریعے ہم سب پر اتمام حجت کیا اور پوری دنیا پر واضح کیا کہ شیطان بزرگ کون ہے۔ 
آج حاج قاسم کی سب سے چھوٹے اولاد کی حیثیت سے ، میں آپ سب اور پوری دنیا کے سامنے قسم کھاتی ہوں کہ عمر کے آخری حصے تک راہ ولایت سے نہیں بھٹکوں گی۔اور شیطان بزرگ امریکہ سے جنگ کرتی رہوں گی۔
آج میں اپنے شہید والد کے خون کے ہمراہ میدان جنگ میں کھڑی ہوں اور حریف کی تلاش میں ہوں۔
دنیا جان لے!
حاج قاسم کی روح پوری دنیا کے لوگوں کے وجود میں حلول کرگئی ہے۔ اور ہزاروں لاکھوں حاج قاسم آج وائٹ ہاؤس کا رخ کرنے کے لئے تیار ہے۔
 عمر کےآخری حصے تک ڈرتے رہو اور ہمارا انتظار کرتے رہو۔ 
کیونکہ ہمارے لئے اب انتقام کا مطلب یہ ہے کہ صہیونیت اور آل سعود وغیرہ کے ناپاک وجود سے یہ دنیا خالی ہوجائے۔

 

https://www.farsnews.com/kerman/news/13981020000320/%D8%AF%D8%AE%D8%AA%D...

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63