قاسم سلیمانی
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ ﴿سورة السجدة 22﴾ اور اُس سے بڑا ظالم کون ہو گا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے۔
امریکیوں کو ذلیل و خوار ہوکے خطے سے بھاگنا پڑے گا،حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو استقامت کی تاریخ کے نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا ہے۔
خدا مالک پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور مالک کیا شخص تھا، خدا کی قسم اگر وہ پہاڑ ہوتا تو ایک کوہِ بلند ہوتا، اور اگر وہ پتھر ہوتا تو ایک سنگ گراں ہوتا کہ نہ تو اس کی بلندیوں تک کوئی پہنچ سکتا اور نہ کوئی پرندہ وہاں تک پر مار سکتا، مالک جیسے انسان پر گریہ کرنے والے گریہ کریں؛ کیا کوئی مالک کی طرح یاور ومددگار دکھائی پڑتا ہے؟ کیا کوئی مالک کی طرح ہے؟