تاریخ شیعت کا دور زرین میں (۳)

Sat, 06/01/2024 - 17:19

گزشتہ پیوستہ

دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے امام جعفر صادق علیہ السلام کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک، عظیم درسگاہ اور تعلیمی مرکز کا قیام تھا ، اس زمانے میں پوری اسلامی سرزمین میں متعدد انقلابات کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث امام جعفر صادق علیہ السلام پر حکومتی دباو میں کمی واقع ہوئی اور آپ علیہ السلام نے اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عظیم علمی تحریک کا آغاز کردیا ، یوں اسلامی تاریخ میں ایک عظیم حوزہ علمیہ اور علمی مرکز معرض وجود میں آیا جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی تھی ، امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی کوششوں اور درسی نشستوں کا نتیجہ چار ہزار طلباء کے تعلیم یافتہ ہونے کی صورت میں سامنے آیا۔ ان طلباء نے بہت سی ترک شدہ اور بھولی ہوئی احادیث کو جمع کرنے کا کام شروع کر دیا جس کے نتیجے میں بہت سی احادیثی کتب سامنے آئیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کے چار سو اصحاب کی جانب سے چار سو حدیثی کتب (اصل) کی تالیف اس زمانے کے اہم ترین علمی اقدامات کی ایک مثال ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی عظیم علمی تحریک سے فقط شیعوں کو نہیں بلکہ عام مسلمان افراد کو بھی اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایا اور انہیں بتایا کہ کس طرح ظالم حکمرانوں نے خلافت پر قبضہ کرکے نبی اکرم  صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی جانشینی کو اپنے درست اور حقیقی راستے سے منحرف کردیا اور یوں مسلمانوں کو تباہی اور گمراہی کے دھانے تک لے گئے ، لہذا روز بروز اہلبیت اطہار علیہم السلام اور خاندان پیغمبر اسلام صلوات اللہ علیہم کی طرف توجہ بڑھتی گئی، جس کے نتیجے میں حکم فرما ظالمانہ نظام حکومت کے خلاف متعدد انقلابات رونما ہونے لگے اور عوام کے اندر ظالمانہ حکومتوں کے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہوگیا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95