عورتوں کے سلسلہ میں مردوں کو اسلام کی نصیحتیں

Wed, 12/20/2023 - 08:34

اسلام نے عورتوں کے سلسلہ میں مردوں کو بہت سفارش کی ہے ، اٹھویں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام لڑکیوں سے محبت کے ساتھ پیش انے کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں : «اِنَّ اللّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى عَلَى الاُناثِ اَرَقٌّ مِنهُ عَلَى الذُّكُورِ؛ خداوند متعال لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کے حق میں مہربان ہے» ۔ (۱)

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی فرمایا: «إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا كَانَ فِي الصَّلَاةِ فَدَعَاهُ الْوَالِدُ فَلْيُسَبِّحْ فَإِذَا دَعَتْهُ‏ الْوَالِدَةُ فَلْيَقُلْ‏ لَبَّيْكِ ؛ جب نماز میں والد اواز دیں تو نماز نہ توڑ لیکن اگر والدہ اواز دیں تو لبیک کہو» ۔ (۲)

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک اور مقام پر اس سلسلہ میں فرمایا: «إِذَا كُنْتَ‏ فِي‏ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ‏ فَإِنْ‏ دَعَاكَ‏ وَالِدُكَ فَلَا تَقْطَعْهَا وَ إِنْ دَعَتْكَ وَالِدَتُكَ فَاقْطَعْهَا ؛ اگر مستحب نماز پڑھتے وقت تمھارے والد نے تمھیں اواز دی تو نماز نہ توڑو اور اگر تمھاری ماں نے تمھیں اواز دی تو نماز توڑ کر ان کا جواب دو» ۔ (۳)

اور چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام نے عورتوں سے محبت کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: «الْعَبْدُ کُلَّمَا ازْدَادَ لِلنِّسَاءِ حُبّاً ازْدَادَ فِی الْإِیمَانِ فَضْلا ؛ بندہ جتنا زیادہ عورت سے محبت کرے گا ایمان میں اس کی فضیلت زیادہ ہوگی» ۔ (۴)

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم مزید فرماتے ہیں:«مَنْ دَخَلَ السُّوقَ فَاشْتَرَى تُحْفَةً فَحَمَلَهَا إِلَى عِیَالِهِ کَانَ کَحَامِلِ صَدَقَةٍ إِلَى قَوْمٍ مَحَاوِیجَ وَ لْیَبْدَأْ بِالْإِنَاث‌ ؛ اگر انسان بازار جائے اور وہاں سے کچھ تحفے خرید کر گھر لائے تو اس کے تقسیم کرنے میں لڑکیوں سے ابتداء کرے» ۔ (۵) آنحضرت (ص) نے نیز فرمایا: «سَاوَوْا بَیْنَ أَوْلَادِکُمْ فِی الْعَطِیَّةِ فَلَوْ کُنْتَ مُفْضِلًا أَحَداً لفضلت النِّسَاءِ ؛ اپنے بچوں کے ساتھ برابری کے ساتھ پیش اور اگر کسی کو اولویت اور برتری دینا چاہتے ہو تو عورتوں کو اولویت اور برتری دو» ۔ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شيخ حر عاملى، محمد بن حسن‏، وسائل‏ الشيعة، ج۱۵، ص۱۰۴؛ و کُلینی ، محمد ابن یعقوب ابن اسحاق ، فروع كافى، ج۲، ص۸۲ ۔

۲: شيخ حر عاملى، محمد بن حسن‏، وسائل الشيعة، ج۷، ص ۲۵۶ ۔

۳: نورى، حسين بن محمد تقى‏، مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‏، ج۱۵، ص۱۸۱۔

۴: شیخ صدوق، ابوجعفر محمد ابن علی ابن بابویہ قمی، من لا یحضره الفقیہ، ج ‏۳، ص ۳۸۴، (حب النساء) ۔

۵: ابن بابویہ، محمد بن على، الأمالی، ص ۵۷۷ ۔

۶: المتقی الهندی، علاء الدین علی بن حسام الدین، کنز العمال فی سنن الأقوال و الأفعال، ج۱۶، ص ۴۴۴ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41