اسلامی اتحاد امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نگاہ میں

Create: 10/28/2023 - 09:40

اسلامی اتحاد ، اُن اہم ترین نظریات میں سے ہے جو صدر اسلام سے اج تک ہر ازاد مسلمان کی آرزو اور دل کی تمنا ہے ، اسلامی تعلیمات اور دینی منابع میں بھی اس کی بہت زیادہ تاکید ہے ، قران کریم میں «امت» اور «امت واحده» جیسے الفاظ اس پر بہترین دلیل ہیں ۔

اسلامی اتحاد اور یکجہتی ، ملت اسلامیہ کا وہ اہم مسئلہ ہے جس کی اہمیت سے سامراجی طاقتیں بخوبی اگاہ ہیں اور اسی بنیاد پر وہ مسلسل اس اتحاد کو توڑنے میں مصروف ہیں ، پرچم اسلام کے زیر سایہ اور اسلامی تعلیمات کی برکت سے ہی امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کو گہرائی اور تقویت ملتی ہے ۔

اسلامی اتحاد و یکجہتی حتی ماضی اور گذشتہ زمانہ میں بھی شیعہ علمائے اور خدمتگزاروں کے مورد توجہ رہا ہے اور پوری دنیا حقیقی اسلام کے پھیلنے تک ، اس کی کوشش جاری و ساری رہے گی ، کثیر تعداد میں شیعہ اور سنی علماء ، اسلامی اتحاد کے موافق رہے ہیں اور انہوں نے اس بات پر خاص توجہ کی ہے ، کہ ان میں سے سید‌ جمال ‌الدین اسد آبادی، آیت ‌الله بروجردی ، سید قطب، امام خمینی(ره) ، آیت‌الله تسخیری، شیخ محمد عبده، شیخ شلتوت، رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کا نام سرفہرست ہے ۔

عصر حاضر کے مسلمان دانشور اور صاحبان نظر موجودہ حالات میں جبکہ دشمن پرانے اختلافات کو ابھار کر اور نئے اختلافات پیدا کرکے ہم پر ہرسمت سے حملہ ور ہے ، ملت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی ضروری ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39