شیعہ فلسطین سے دفاع کیوں کرتے ہیں ؟ (۲)

Sun, 10/22/2023 - 10:21

فلسطینیوں کی فریاد اور امت مسلمہ کی ذمہ داری

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں : جو کسی مظلوم کی آواز سنے ، کہ وہ پکار رہا ہو ، اے مسلمانوں ہماری مدد کرو اور وہ شخص اس کا جواب نہ دے تو ایسا شخص مسلمان نہیں ہے۔ (۱)

کسی فریاد کرنے والے اور مظلوم کی مدد کرنا اس کے فریاد رسی کا جواب دینا اسلام میں بہت اہمیت کا حامل ہے اور اگر وہ فریاد کرنے والا مدد کیلئے پکارنے والا مسلمان ہو تو اس بات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ لہذا فلسطینی مسلمانوں کی مدد ہم سب کا فریضہ ہے۔

فلسطین میں اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی تعداد

اگرچہ ممکن ہے فلسطین میں بعض متعصب اہلبیت علیہم السلام کے دشمن افراد بھی پائے جاتے ہوں لیکن فلسطینیون کی اکثریت اہلبیت علیہم السلام سے محبت کرنے والی ہے کیونکہ فلسطین کی اکثریت شافعی فرقہ سے تعلق رکھنے والی ہے اور شافعی کے اہلبیت طاہرین علیہم السلام کی منقبت میں اشعار معروف و مشہور ہیں حتی کہ انہوں نے اپنی بعض مساجد کا نام بھی مسجد فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا ، مسجد علی علیہ السلام جیسے اہلبیت طاہرین علیہم السلام کے اسامی پر رکھا ہے۔ (۲)

فلسطینی اسلام دشمن طاقتوں سے فرنٹ پر نبرد آزما ہیں

ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس وقت فلسطینی عوام  اور حزب اللہ لبنان ، دشمنان اسلام کے سب سے اہم محاذ پر نبرد آزما ہیں کیونکہ دنیا میں مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم اور مسلمانوں سے سب سے زیادہ دشمنی صہیونی ، امریکا اور یورپ کی سرپرستی اور حمایت میں انجام دے رہے ہیں لہذا اس محاذ پر لڑائی اسلام کی ایک اہم جنگ ہے جس کا اثر تمام عالم اسلام پر پڑے گا لہذا فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا ایک بہت بنیادی مسئلہ ہے اور اس سے غفلت مسلمانوں کو شدید نقصانات سے روبرو کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱:  شیخ طوسی ، تهذيب الأحکام ، ج ۶ ، ص ۱۷۵ ، وسائل الشیعه ج ۱۱ ص ۱۰۸ و ۵۶۰ ، اصول کافی ج ۳ ص ۲۳۹ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ اَلنَّوْفَلِيِّ عَنِ اَلسَّكُونِيِّ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ آبَائِهِ عَلَيْهِمُ اَلسَّلاَمُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ : مَنْ سَمِعَ رَجُلاً يُنَادِي يَا لَلْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَلَيْسَ بِمُسْلِمٍ۔

۲: https://farsi.khamenei.ir/video-content?id=27034

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46