ویڈیو/جنگ کے وقت ہسپتالوں کی حفاظت کے بین الاقوامی قوانین

Create: 10/28/2023 - 05:31

غزہ پٹی کے المعمدانی ہاسپٹل پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اس قدر دردناک ہے کہ اس نے بربریت کی ایک تاریخ رقم کردی جس میں قتل ہونے والوں کی کثیر تعداد ، معصوم بچوں ، بے سہارا خواتین ، نہتے عوام ، خدمت گذار طبی عملہ اور رضا کار افراد کی ہے ، یہ کام فلسطینی عوام کی نسل کشی اور بدترین جنگی جرائم میں سے ہے کیونکہ عالمی اداروں کی جانب سے جنگ کے وقت اسپتالوں کی حفاظت کے لیے درج ذیل کنونشنز کی منظوری دی گئی ہے۔

جنیوا کنونشنز اس معاہدے کے مطابق دوران جنگ ، طبی امداد انجام دینے والے عملے اور اس ہدف کے لئے استعمال ہونے والی بلڈنگوں ، سازوسامان اور گاڑیوں کے تحفظ پر تمام فریقوں کو ملزم کیا گیا ہے۔

بعد میں اس میں چند مرتبہ ترمیمات انجام دی گئیں جس کے تحت زخمیوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوران لڑائی کے بعض سفاکانہ طریقوں کی ممانعت نیز جنگی قیدیوں کے ساتھ ساتھ جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی حفاظت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ہیگ کنونشنز یہ کنونشنز بھی جنگ کے وقت ہسپتالوں اور متعلقہ اہلکاروں کی حفاظت کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

نیز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۸۶ : ۲۰۱۶ بھی تنازعات والے علاقوں میں ہسپتالوں اور متعلقہ اہلکاروں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتی ہے

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46