ویڈیو/ صبر اور نماز سے مدد طلب کرنا

Create: 10/22/2023 - 09:32

قران کریم کا ارشاد ہے صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے مدد مانگو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

سختیوں پر صبر اور مصلی بچھا کر خدا سے لو لگانے سے انسان کو معراج کی منزلیں نصیب ہوتی ہیں ،

صبر اور نماز دونوں کامیابی کے بہترین وسیلے ہیں چونکہ صبر بڑی سے بڑی مصیبت کو حقیر اور ناچیز بنا دیتا ہے اور نماز روحِ ایمان کو تازہ کردیتی ہے

اور انسان کو یہ سبق دیتی ہے کہ تم نے اس ہستی سے لو لگائی ہے اور تکیہ کیا ہے جو زوال پذیر نہیں ہے وہ ہر چیز کی مالک اور ہر چیز پر قادر ہے۔

صبر کی فضیلت میں بے شمار روایات اور آیات نقل ہوئی ہیں ، خداوند متعال سورہ زمر کی ۱۰ ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے : صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیا جائے گا ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس سلسلہ میں ارشاد فرماتے ہیں : ایمان کے دو حصے ہیں نصف صبر ہے اور نصف شکر۔

امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے صبر کی اہمیت میں فرمایا: جس کے پاس صبر نہیں اس کے پاس دین نہیں ۔

لہذا صبر سے مدد طلب کرنے کے معنی یہ ہیں کہ اگر انسان استقامت ، پائیداری اور مقاومت کا مظاہرہ کرے ، مسلسل سعی و تلاش کرتا رہے اور سامنے آنے والی مشکلات سے ہراسان نہ ہو بلکہ موانع کو دور کرتا ہوا آگے بڑھتا رہے تو کامیابی ضرور حاصل ہوگی ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87