اسرائیل کی بربریت پر دنیا خاموش تماشائی

Wed, 10/18/2023 - 06:53

غزہ پٹی کے المعمدانی اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ حملہ کے نتیجہ میں اب تک موصول خبروں کے مطابق ہزار سے زیادہ معصوم لقمہ اجل بن گئے اس حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس حملہ نے انسانیت کو شرمسار کردیا ، یہودیوں خصوصا صیہونیوں کا فلسطینی شہریوں کے ساتھ ظالمانہ اور انسانیت سے عاری رویہ آج تمام دنیا کے سامنے ہے یہ وحشی درندے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں ، خواتین ، نہتے شہریوں ، صحافیوں ، رضا کار افراد ، اسپتال ، گھروں ، رفاہ عامہ کے مراکز پر وحشیانہ حملے کرکے بربریت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور سب سے تعجب خیز بات یہ ہے کہ دنیا تماشائی بن کر نظارہ کر رہی ہے ، حقوق انسانی کے نعرے لگانے والے اداروں کے منہ پر تالے لگ گئے ہیں ، حیوانات پر ظلم کے خلاف دنیا کو سر پر اٹھا لینے والے ، انسانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، پوری فلسطینی قوم کی نسل کشی ہو رہی ہے ، بچے بلک رہے ہیں مائیں تڑپ رہی ہیں بیوائیں سسک رہی ہیں ، ان قیامت خیز مناظر کو دیکھنے کے بعد بھی بعض حیوان صفت انسان ، پستی میں گرے ہوئے انسان ، ان اسرائیلی درندوں کی حمایت کر رہے ہیں اور امریکا و یورپ جیسے مکار خبیث ان کی سرپرستی اور پشت پناہی کر رہے ہیں ، قرآن کا پیغام ہے کہ ظالم عنقریب جان لیں گے کہ ان کا انجام کیا ہوگا ۔ سیعلمون الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37