ویڈیو/ «طوفان الاقصی»

Create: 10/17/2023 - 10:32

حماس کے حالیہ حملے نے جہاں اس استقامتی گروہ کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کیا وہیں اسرائیل کی جوابی کاروائی کے نتیجہ میں غزہ پٹی میں ہزاروں بچے اور عورتوں نے جام شھادت نوش کرلیا ، اس مقام پر ہر انسان کے ذھن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اس حملہ کا انجام اور نتیجہ کیا ہوا ؟ فلسطینوں نے کتنی مہنگی قیمت چکائی !! کیا حماس کو اسرائیل پر حملہ کے نتائج سے اگاہی نہ تھی ؟!! یہ راستہ فلسطینیوں نے خود چنا ہے یا کسی تیسرے فریق نے دخالت کی ہے ؟

ان سارے سوالات کے جوابات کیلئے فلسطین کی تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے ، حسام زملط فتحاوی جنکا فتح تحریک سے تعلق ہے اور محمود عباس کے بہت قریبی لوگوں میں سے شمار ہیں ، ان کے دور حکومت میں سفیر کے عھدہ پر رہے ہیں اپنے بیان میں کہتے ہیں ، فتح تحریک نے اوسلو معاہدہ کے بعد اپنا اسلحہ زمین پر رکھ دیا مگر یہ معاھدہ ایک طرفہ ہی رہا اسرائیل نے کبھی اس پر عمل نہیں کیا ، نہ فلسطینیوں کی زمین واپس کی اور نہ ہی ان پر ظلم و زیادتی روکی ، اقوام متحدہ ، بڑی طاقتوں اور اسلامی ممالک نے بھی اسرائیل کی جنایتوں پر اپنی انکھیں موند لی تھیں جبکہ غزہ کو ایک جیل کی صورت میں بدل دیا گیا تھا ۔

یہ باتیں بتا رہی ہیں کہ طوفان الاقصی آپریشن کسی تیسری طاقت کے مداخلہ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ طوفان الاقصی آپریشن ، فلسطین کی مظلوم اور دبی کچلی قوم کا اپنے حقن کی بازیابی کے لئے آخری قدم ہے ۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33