مسئلہ فلسطین پر ایران کی سربلندی

Sun, 10/22/2023 - 09:27

فلسطین اور غزہ پٹی کی حمایت میں اسلامی جمھوریہ ایران اور دنیا کے شیعہ پیش پیش رہے کیوں کہ انہوں نے صدق دل سے مظلوموں کی حمایت کی ، مسلمانوں کی عزت کے لئے ظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور فلسطین کے استقامتی گروہ سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ، جبکہ عالم اسلام اور جزیرہ عرب کے حکمرانوں نے چپی سادھ لی تھی ، وہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش تماشائی تھے بچوں اور ماؤں کی سسکیاں انہیں نہیں سنائی دے رہی تھی ، ننہے معصوم بچے ، کھانے ، پانی اور دواؤں کی قلت کی وجہ سے یکے بعد دیگرے دم توڑ رہے ، جنازوں اور لاشوں کے انبار نے اقرباء سے دفن کرنے اور رونے تک موقع چھین لیا تھا ، یہ وہ سیاہ دھبہ ہے جو بہت سارے مسلم حکمرانوں خصوصا عرب حکمرانوں کے چہرے پر بد نما داغ بن کر رہے گا ۔

جبکہ کفار خصوصا یھود کی فتنہ انگیزیوں کے مقابل مسلمانوں کی حمایت اسلام ، قران کریم اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا کھلا پیغام ہے ، قران کریم نے اس سلسلہ میں فرمایا : أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللّهَ عَلى نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ ؛ جن لوگوں سے مسلسل جنگ کی جارہی ہے انہیں ان کی مظلومیت کی بناء پر جہاد کی اجازت دے دی گئی ہے اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ (۱)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی حمایت کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: «مَنْ سَمِعَ رَجُلاً یُنادِی یا لَلْمُسْلِمِینَ فَلَمْ یُجِبْهُ فَلَیْسَ بِمُسْلِم ؛ اگر کوئی یہ سنے کہ کوئی کہہ رہا کہ اے مسلمان اور وہ جواب نہ دے تو گویا مسلمان نہیں ہے »۔ (۲)

اپ نے ایک دوسری حدیث میں یوں فرمایا : «مَنْ اَخَذَ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ كانَ مَعى فى الجنّة مُصاحِباً ؛ اگر کوئی مظلوم کا حق ، ظالم سے چھین لے [چاہے مظلوم مسلمان ہو چاہے غیر مسلمان] تو وہ جنت میں میرا ھم نشین ہوگا» ۔ (۳)

مذکورہ احادیث اور اسلامی منابع میں موجود اس جیسی دیگر احادیث سے یہ بات بخوبی واضح و روشن ہے کہ قیامت کے دن مسلمانوں سے مظلوم کی حمایت اور اسلامی سرزمینوں کے تحفظ کے حوالے سے سوال کیا جائے گا ۔

بلاشک و شبہہ اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام نے انقلاب اسلامی کی پیروزی سے لیکر اج تک ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور اس میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور پھر فلسطین پر تو خاص نگاہ رہی ہے ، امام خمینی (رہ) نے اس مقدس سرزمین کی حمایت میں ماہ مبارک رمضان کے اخری جمعہ کو یوم قدس کا نام دے کر اور اسرائیل غاصب کو کینسر کا ٹیومر بتاکر مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسے نابود کردیں اور  اسلامی سرزمین کو اس ناپاک وجود سے پاک و طاھر کردیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ حج ، ایت ۳۹ ۔

۲: طوسی ، ابوجعفر محمد بن حسن ، تهذيب الأحکام ، ج۶ ، ص ۱۷۵ ۔

۳: كراجكى، محمد بن على‏، كنز الفوائد،‏ ج ‏۱، ص ۱۳۵، فصل (مما ورد في ذكر الظلم) ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20