ویڈیو/ معاشرہ کی ترقی میں استاد کا کردار

Create: 10/09/2023 - 06:38

تدریس وہ پیشہ ہے جسے صرف اسلام جیسے عظیم مکتب ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر مذہب ، آئیڈیالوجی اور معاشرہ میں نمایاں مقام حاصل ہے لیکن یہ ایک غیرقابل انکار حقیقت ہے کہ جس طرح اسلام نے استاد و شاگرد کی قدر و منزلت کو بیان کیا ہے اس طرح کسی بھی مذہب اور آئیڈیالوجی نے بیان نہیں کیا اسی لئے رسالت پناہ اپنے بارے میں فرماتے ہیں میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔

استاد کی یہ اہمیت اور منزلت اس بنا پر ہے کہ استاد دراصل قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو قوم و ملت کی خدمت کے قابل بنانا انہیں کے سپرد ہے۔ تمام مشاغل میں سب سے زیادہ بیش قیمت مشغلہ معلمی کا پیشہ ہے۔ کیونکہ تمام قسم کی اخلاقی ، ثقافتی اور مذہبی نیکیوں کی کلید اس کے ہاتھ میں ہے اور ہر قسم کی ترقی کا سرچشمہ اس کی محنت ہے۔

قوموں کی ترقی ، کامیابی ، علمی ارتقاء اور تعمیر وتربیت میں استاد کا بہت کلیدی کردار ہوتا ہے لہذا اساتذہ کو افراد کی تربیت سازی ، نئی نسل کی تعمیر و ترقی ، بچوں میں جذبہ انسانیت کی نشوونما اور طلبہ کے درمیان معاشرہ کی فلاح و بہبود کی ذہنیت ایجاد کرنے کی وجہ سے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37